متنازع قانون، لاکھوں‌ غیر ملکی سیاح بھارت کو غیر محفوظ سمجھنے لگے

پاکستان خبریں خبریں

متنازع قانون، لاکھوں‌ غیر ملکی سیاح بھارت کو غیر محفوظ سمجھنے لگے
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 58 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 63%

متنازع قانون، لاکھوں‌ غیر ملکی سیاح بھارت کو غیر محفوظ سمجھنے لگے مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu

نئی دہلی: بھارتی حکومت کو شہریت کے متنازع قانون میں ترمیم اس قدر مہنگی پڑ گئی کہ اس کی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں نے بھی بھارت آنا چھوڑ دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری مظاہروں اور احتجاج کی وجہ سے سیاحت کی صنعت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے۔ بھارتی حکام کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران دو لاکھ ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے تاج محل کا دورہ منسوخ یا ملتوی کیا جس کی وجہ سے سیاحت کے شعبے کو نقصان اٹھانا پڑا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تاج محل کے قریب واقع اسپیشل ٹورسٹ پولیس اسٹیشن کے آفیسر دنیش کمار نے تصدیق کی کہ رواں سال دسمبر میں سیاحوں کی آمد میں 60 فیصد کمی ہوئی، بیرونِ ملک سے آنے والے شہری پولیس ہیلپ لائن پر کال کر کے معلومات لیتے ہیں اور یقین دہانی کے باوجود بھی وہ اس طرف نہیں آتے۔دوسری جانب یورپ سے بھارت پہنچنے والے سیاحوں نے بھی اپنے دورے کو مختصر کر کے فوری واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی سیاحوں کا کہنا ہے کہ آگرہ سمیت مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس پر پابندی ہے جس کی...

آگرہ ٹورازم ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے صدر کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش نے سیاحوں کو خوفزدہ کررکھا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں ڈنڈا بردار پولیس کو دیکھ کر سیاح خوف کا شکار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہر سال 65 لاکھ سے زائد سیاح تاج محل کا دورہ کرتے ہیں جس سے حکام کو ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر سالانہ آمدنی ہوتی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

شہریت کا متنازع قانون، بھارت کے طول وعرض میں آگ لگ گئی، 30 ہلاکتیںشہریت کا متنازع قانون، بھارت کے طول وعرض میں آگ لگ گئی، 30 ہلاکتیںنئی دہلی: شہریت کے متنازع قانون نے بھارت کے طول وعرض میں آگ لگا دی، پرتشدد مظاہروں اور پولیس گردی کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 30 ہوگئی۔
مزید پڑھ »

متنازع شہریت بل؛ بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کا بھی مودی حکومت کے خلاف احتجاج - ایکسپریس اردومتنازع شہریت بل؛ بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کا بھی مودی حکومت کے خلاف احتجاج - ایکسپریس اردومتنازع شہریت بل کے خلاف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے احتجاج میں شرکت کرکے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی
مزید پڑھ »

علیم ڈارکے متنازع ریویو فیصلے پر آسٹریلوی کپتان برہم ہوگئے - ایکسپریس اردوعلیم ڈارکے متنازع ریویو فیصلے پر آسٹریلوی کپتان برہم ہوگئے - ایکسپریس اردواس فیصلے پر انتہائی مایوس اور غصے میں ہوں، پین
مزید پڑھ »

2019ء میں وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دورے2019ء میں وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دورےاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے 2019ء کا پہلا غیر ملکی دورہ ترکی کا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے قطر، متحدہ عرب امارات، ایران، چین، سعودی عرب، امریکا، بحرین اور سوئٹزرلینڈ کے دورے کیے۔
مزید پڑھ »

فرانس میں غیر مجاز خوانچہ فروشوں سے سگریٹ خریدنے پر سخت سزافرانس میں غیر مجاز خوانچہ فروشوں سے سگریٹ خریدنے پر سخت سزافرانس میں غیر اجازت یافتہ خوانچہ فروشوں سے سگریٹ خریدنے والے افراد کو 135 یورو( 150)ڈالرکے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-12 09:40:55