محمد رضوان نو بال پر آؤٹ، امپائر کیخلاف تنقید کا طوفان
برسبین ٹیسٹ میں محمد رضوان کو نوبال پر آؤٹ دینے والے امپائر مائیکل گف کیخلاف تنقید کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا جب کہ شین وارن، ایڈم گلکرسٹ، بریٹ لی، مکی آرتھر اور مبصرین کی بڑی تعداد نے انوکھے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
سنچری سے قبل ہی 5وکٹیں گنوانے والی پاکستانی ٹیم کو محمد رضوان نے سہارا دیتے ہوئے کینگروز پر جوابی حملے کیے،گرین شرٹس بہتر ٹوٹل کیلیے امیدوں کے چراغ روشن کیے ہوئے تھے کہ پیٹ کمنز کی گیند پر ٹم پین نے وکٹ کیپر بیٹسمین کا کیچ تھام لیا، تھرڈ امپائر نے ایکشن ری پلے چیک کیا تو اس میں صاف نظر آرہا تھا کہ بولر کا پاؤں کریز سے باہر ہے،اس کے باوجود گیند کو قانونی قرار دیتے ہوئے محمد رضوان کو رخصتی کا پروانہ جاری کردیا گیا،متنازع فیصلے کی وجہ سے مہمان ٹیم کی پوزیشن خراب...
اس حوالے سے سابق آسٹریلوی اسٹار شین وارن نے کہاکہ واضح طور پرکمننز کے پاؤں کا کوئی حصہ کریز کے اندر نہیں تھا۔ میں نے زندگی میں کبھی ایسا ہوتے نہیں دیکھا، یہ فیصلہ کسی طور پر قابل قبول نہیں۔ سابق پیسر بریٹ لی نے فرش پر ایک سفید پٹی اور اس پر اپنا پاؤں رکھ کر تصویر بنواتے ہوئے کہا کہ کیا یہ نوبال نہیں،اسی طرح کی حیرت کا اظہار ایک اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے بھی کیا۔
بطور ٹی وی مبصرکام کرنے والے پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ کبھی امپائرز کو بھی نظر کا دھوکا ہوجاتا ہے لیکن محمد رضوان کو جس نوبال پر آؤٹ دیا گیا اس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
محمد رضوان کا متنازعہ آؤٹ، سوشل میڈیا پر نیا میچ شروع
مزید پڑھ »
محمد رضوان امپائر کے متنازع فیصلے کا شکاربرسبین ٹیسٹ، محمد رضوان امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
نیٹو کے داخلی اختلافات پر وزرائے خارجہ اجلاس،ٹرمپ اورترکی کے رویئے پر تنقیدنیٹو کے داخلی اختلافات پر وزرائے خارجہ اجلاس،ٹرمپ اورترکی کے رویئے پر تنقید NATO DonaldTrump Turkry realDonaldTrump
مزید پڑھ »
میڈیا کو دہشت گرد تک رسائی پر وزیراعلیٰ سندھ پولیس پر برہمکراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا میرے خلاف کوئی سازش تیار کی گئی ہے، لگتا ہے متعلقہ ایس ایس پی میرے خلاف سازش میں ملوث ہے۔
مزید پڑھ »
بھارت:کشمیر سےمتعلق سوشل میڈیا پوسٹ پر خاتون پروفیسر اور شوہر پر مقدمہبھارت:کشمیر سےمتعلق سوشل میڈیا پوسٹ پر خاتون پروفیسراور شوہر پرمقدمہ India OccupiedKashmir AligarhMuslimUniversity Professor Husband SocialMediaPost PMOIndia
مزید پڑھ »