محکمہ موسمیات کی کراچی میں 2 سے 3 دن میں 200 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی

Karachi Rain خبریں

محکمہ موسمیات کی کراچی میں 2 سے 3 دن میں 200 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ٹھٹہ میں بھی اگلے 2 سے 3 دن میں تیزبارش کا امکان ہے، ٹھٹہ اور سجاول میں 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوسکتی ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت سندھ کےکئی مقامات پر 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار اور کہیں شدید موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ بھارتی گجرات پر موجود ڈیپ ڈپریشن مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے، یہ سسٹم جنوبی تھرپاکر اور بھارتی رن آف کچھ پر موجود ہے، سسٹم کا آج رات یا کل صبح شمال مشرقی بحیرہ عرب اور ملحقہ سندھ کے ساحل تک پہنچنےکا امکان ہے، یہ سسٹم جنوبی سندھ میں مون سون کی تیزہوائیں داخل کرنے کا باعث بن رہا ہے۔بارش سے سندھ کے مختلف علاقوں سمیت کراچی میں بھی خطرہ ہے: مراد علی شاہسردار سرفراز کا کہنا ہےکہ کراچی میں 2 سے 3 دن میں 150 سے 200 ملی میٹربارش کا امکان ہے، کراچی میں کل صبح یا دوپہر...

۔خیال رہےکہ مون سون سسٹم کے سبب سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ننگرپارکر میں گزشتہ 3 دن میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ٹھٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھارت اور بنگلا دیش سے بننے والا سسٹم 2 دن سے سندھ میں برس رہا ہے، سب سے زیادہ بارش تھرپارکر میں ہوئی ہے، کل سے تھرپارکر، سجاول ،ٹھٹہ، عمرکوٹ اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں زیادہ خطرات ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دریا کے دوسری طرف کے اضلاع کیرتھر رینج ، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور جامشورو میں بھی خطرہ ہے، کراچی میں بھی خطرہ ہے، ہر ضلع میں کابینہ کے لوگ فوکل پرسن مقرر کیے ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بلوچستان کے 22 اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئیبلوچستان کے 22 اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئیپچھلے24 گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں 11 ، قلات میں 5 اور پنجگور میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی : محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »

مون سون سسٹم کا رخ تبدیل، کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ختممون سون سسٹم کا رخ تبدیل، کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ختمسسٹم کے تحت کراچی میں ہلکی اور کہیں درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے : محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »

بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں سے 3 افراد ہلاک، ہزاروں افراد کی نکل مکانیبھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں سے 3 افراد ہلاک، ہزاروں افراد کی نکل مکانیگجرات کے کچھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے 350 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی: بھارتی میڈیا
مزید پڑھ »

لاہور میں 357 ملی میٹر کی بارش نے 44 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، اسپتال پانی سے بھرگئےلاہور میں 357 ملی میٹر کی بارش نے 44 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، اسپتال پانی سے بھرگئے44 سالوں میں آج سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ پر 357 ملی میٹر جب کہ نشتر ٹاؤن میں 299 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی: واسا
مزید پڑھ »

لاہور میں 44 سالہ بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیالاہور میں 44 سالہ بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیاائیرپورٹ کے علاقے میں 353 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
مزید پڑھ »

بارشوں کے باعث سندھ کے اکثر علاقوں میں سیلابی صورتِ حال برقراربارشوں کے باعث سندھ کے اکثر علاقوں میں سیلابی صورتِ حال برقرارسندھ میں اب تک محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سے بہت زیادہ بارشیں ہو چکی ہیں: وزیراعلیٰ سندھ کی میڈیا سے گفتگو
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-27 08:44:01