لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کو مزید 27نشتیں ملنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ممبران پر مشتمل ہے جس میں 297اراکین جنرل نشستوں پر منتخب ہوتے ہیں۔ خواتین کی مجموعی طور پر 66 مخصوص جبکہ اقلیتی 8 نشتیں ہیں۔ تحریک انصاف کے پنجاب...
مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کتنی ...مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ؛ پی ٹی آئی کو پنجاب میں مزید 27نشتیں ملنے کا امکانلاہورمخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کو مزید 27نشتیں ملنے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ممبران پر مشتمل ہے جس میں 297اراکین جنرل نشستوں پر منتخب ہوتے ہیں۔ خواتین کی مجموعی طور پر 66 مخصوص جبکہ اقلیتی 8 نشتیں ہیں۔ تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں 108ارکان ہیں اور عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 اور 3 اقلیتی نشستیں مل سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 13 رکنی لارجر بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے جسٹس منصور علی شاہ نے سنایا۔عدالت نے 13مئی کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر آئینی قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی نشان سے محروم رکھ کر کسی پارٹی کو انتخابی عمل سے محروم...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
6امیدواروں نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن آزادامیدوار کیسے قرار ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن ریکارڈ کے مطابق 6امیدواروں کے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا،6امیدواروں نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن آزادامیدوار کیسے قرار پائے۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص...
مزید پڑھ »
مخصوص نشستوں کا فیصلہ کس تناسب سے آیا؟کس کس جج نے پی ٹی آئی کو نشستیں دینے ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا کس تناسب سے آیا؟کس کس جج نے پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کی حمایت کی، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مخصوص نشستوں کا فیصلہ 5-8کی اکثریت کے تناسب سے ہے،جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عائشہ ملک نے اکثریت میں...
مزید پڑھ »
دو دن میں دوسرا استعفیٰ، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی پارٹی کی کور کمیٹی سے مستعفیصرف چند مخصوص لوگ بانی چیئرمین سے ملنے جاتے ہیں، لیکن وہ لوگ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیتے: پی ٹی آئی ایم این اے جنید اکبر کا بیان
مزید پڑھ »
وزیراعظم شہبازشریف کو جب مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بتایا گیا تو وہ ...اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیاہے کہ جب سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو دلچسپ صورتحال تھی ، وزیراعظم شہبازشریف ایوان صدر میں آذربائیجان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہران میں شریک تھے ، جہاں پر کابینہ کے وزراء بھی موجود تھے ،وہیں پر اب سے کوئی پندرہ بیس منٹ قبل سارے ظہرانے کی میز پر بیٹھے ہوئے تھے ، جب انہیں یہ خبر پتا...
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا: چیئرمین پی ٹی آئیآج کے فیصلے سے آئین کا حلیہ بگاڑنے کےا رادے پرعمل کرنےکاراستہ روک دیاگیا: سلمان اکرم راجہ
مزید پڑھ »
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر آج سنائے جانیوالے فیصلے کا وقت تبدیلچیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 13 رکنی لارجر بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر 3 روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا
مزید پڑھ »