مذاکرات: عوامی مفاد یا ذاتی مفادات؟

سیاسی خبریں

مذاکرات: عوامی مفاد یا ذاتی مفادات؟
مذاکراتسیاستپاکستان
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 11 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 57%
  • Publisher: 53%

پاکستان میں حالیہ مذاکرات نے سیاسی تناؤ کو کم کرنے اور ملک کو درپیش بحرانوں کا حل نکالنے کا عہدہ لیا ہے لیکن ان کا مقصد آیا کیا واقعی عوامی مفاد کے لیے ہے یا صرف سیاستدانوں کے ذاتی مفادات کی تکمیل ہے؟

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں مذاکرات کا عمل ہمیشہ سے اہم رہا ہے، سیاست دانوں کو جب ذاتی مفاد ات کے لالے پڑتے ہیں تو مذاکرات کی طرف بھاگتے ہیں پھر تمام تر رنجشیں بھول جاتے ہیں۔ گزشتہ کئی برس سے حکمران جماعتوں اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بڑی خلیج حائل ہے۔ ہر معاملے پر ان کے درمیان اختلاف رہتا ہے، کسی بھی عوامی مسئلے پر اتفاق رائے نہیں ہوتا۔ ان مسائل اور اختلافات پر مذاکرات نہیں ہوتے لیکن جونہی سیاست دانوں کے ذاتی مسائل کا معاملہ آتا ہے تو وہ تمام تر دشمنیاں بالائے طاق رکھ کر مذاکرات کی میز پر

آجاتے ہیں اور ان کے درمیان اتفاق بھی ہوجاتا ہے۔ جیسے اسمبلیوں کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر کبھی اختلاف نہیں ہوئے، اچھے خاصے پرانے سیاسی دشمن بھی اس پر شیر و شکر ہوجاتے ہیں مگر عوامی مسائل ہی ایسے ہیں جو سیاستدانوں کے اتفاق رائے کو ترستے رہتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ہونے والے مذاکرات نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ کیا یہ مذاکرات واقعی عوامی مفاد کےلیے ہیں یا صرف سیاستدانوں کے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لیے؟ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا آغاز سیاسی تناؤ کو کم کرنے اور ملک کو درپیش بحرانوں کا حل نکالنے کے نام پر کیا گیا۔ پہلا مذاکراتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں دونوں جماعتوں نے شرکت کی۔ تاہم، ان مذاکرات کا ایجنڈا ابھی تک واضح نہیں ہوسکا۔ تحریک انصاف کی طرف سے جو مطالبات ہوں گے ان میں اپنے سیاسی مفادات کو ہی مدنظر رکھا جائے گا بلکہ رکھا جا رہا ہے۔ ان کے مطالبات کیا ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ ان کے پیش نظر محض اپنے سیاسی مستقبل کی بہتری ہے اس کے سوا کچھ نہیں۔ کیونکہ انہیں نظر آرہا ہے کہ اگر حالات اسی طرح چلتے رہے تو ان کا دوبار اقتدار میں آنا محال ہے۔ یہ صرف تحریک انصاف ہی نہیں تمام سیاسی جماعتوں کا حال ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

مذاکرات سیاست پاکستان عوامی مفاد ذاتی مفاد پی ٹی آئی حکومت بحران سیاسی تناؤ

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

صدر آزاد کشمیر کی حکومت کو آرڈیننس فوری واپس لینے اور گرفتار افراد کی رہائی کی ہدایتصدر آزاد کشمیر کی حکومت کو آرڈیننس فوری واپس لینے اور گرفتار افراد کی رہائی کی ہدایتعوامی ایکشن کمیٹی اور وزرا کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد لانگ مارچ برارکوٹ کے مقام پر پہنچ گیا
مزید پڑھ »

عمران خان نے عوامی نافرمانی تحریک کو مؤخر کر دیاعمران خان نے عوامی نافرمانی تحریک کو مؤخر کر دیاحکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد عمران خان نے عوامی نافرمانی تحریک کو مؤخر کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »

مذاکرات میں آسانی، ریاستی مفادات پر اتفاق رائے ضروریمذاکرات میں آسانی، ریاستی مفادات پر اتفاق رائے ضروریوزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں آسانی ہو سکتی ہے، سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن ریاستی مفادات پر اتفاق رائے ضروری ہے.انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آئیں گے تو مذاکرات مکمل ہونے کے وقت کا اندازہ ہوگا.
مزید پڑھ »

بلدیاتی انتخابات: جمہوریت کی نرسری ہے یا سیاسی مفادات کا میدان؟بلدیاتی انتخابات: جمہوریت کی نرسری ہے یا سیاسی مفادات کا میدان؟بلدیاتی انتخابات، جمہوریت کی نرسری سمجھے جاتے ہیں، یہاں سے بہترین کارکردگی والے افراد اعلیٰ عہدوں تک پہنچے ہیں۔ لیکن پاکستان میں بلدیاتی ادارے فوجی حکومتوں میں پروان چڑھے ہیں اور نام نہاد جمہوریت میں ان کی حیثیت کمزور رہی ہے۔ یہاں بلدیاتی انتخابات کی مہنگی کی وجہ سے کرپشن اور سیاسی مفادات عروج پر ہیں۔
مزید پڑھ »

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات کامیاب، متنازعہ آرڈیننس واپسآزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات کامیاب، متنازعہ آرڈیننس واپسجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر چھ ماہ میں بات چیت کے ذریعے عمل درآمد ہوگا،
مزید پڑھ »

آزادکشمیر میں صدارتی آرڈیننس پر مذاکرات ناکام، عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ شروعآزادکشمیر میں صدارتی آرڈیننس پر مذاکرات ناکام، عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ شروعمظاہرین تینوں ڈویژنز کے انٹری پوائنٹس بند کر دیے، لانگ مارچ برارکوٹ کے مقام پر پہنچ گیا، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کو ملانے والے پوائنٹ پر دھرنا دے دیا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 09:38:43