بلدیاتی انتخابات، جمہوریت کی نرسری سمجھے جاتے ہیں، یہاں سے بہترین کارکردگی والے افراد اعلیٰ عہدوں تک پہنچے ہیں۔ لیکن پاکستان میں بلدیاتی ادارے فوجی حکومتوں میں پروان چڑھے ہیں اور نام نہاد جمہوریت میں ان کی حیثیت کمزور رہی ہے۔ یہاں بلدیاتی انتخابات کی مہنگی کی وجہ سے کرپشن اور سیاسی مفادات عروج پر ہیں۔
سیاست پہلے عزت و احترام، عوام کی خدمت کے لیے ہوتی تھی جس میں بعد میں انتخابات لڑنا انتہائی مہنگا ہو جانے کی وجہ سے کرپشن کرنا مجبوری بن گئی جس کی وجہ سے شرفا سیاست سے دور ہوتے گئے اور جو لوگ کروڑوں روپے الیکشن میں خرچ کرکے اسمبلیوں میں جانے کی مالی طاقت رکھتے تھے وہ سیاست کا ضروری حصہ بن گئے بلکہ وراثتی سیاست بھی عروج پاتی رہی جس کے نتیجے میں غریب تو دور کی بات متوسط طبقہ بھی بلدیاتی الیکشن لڑنے کے بھی قابل نہ رہا جس کا واضح ثبوت پنجاب میں 2015 کے بلدیاتی انتخابات تھے جو سپریم کورٹ کے حکم پر
ملک بھر میں منعقد ہوئے تھے اور پنجاب میں کروڑوں روپے خرچ کرکے بلدیاتی یوسی سربراہ بننے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری دنیا بھر میں قرار دیے جاتے ہیں اور بلدیاتی اداروں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے متعدد ممالک میں اعلیٰ ترین عہدوں تک بھی پہنچے جس کی مثال مسلمان ممالک میں ایران اور ترکیہ ہیں اور پاکستان میں بھی بعض بلدیاتی اداروں کے ایسے عہدیدار بھی موجود ہیں جنھوں نے اپنی سیاست کی ابتدا بلدیاتی اداروں میں سربراہ منتخب ہو کر عوام کی خدمت کی اور اعلیٰ حکومتی عہدوں تک پہنچے۔ پاکستان کی بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں بلدیاتی ادارے فوجی حکومتوں میں پروان چڑھے اور ایک دو بلدیاتی الیکشن نام نہاد جمہوری حکومتوں نے کرائے جب کہ جنرل ایوب خان سے جنرل پرویز مشرف کے طویل عرصوں کیغیر سول حکومتوں میں سب سے زیادہ بلدیاتی انتخابات ہوئے اور ملک کو نئی سیاسی قیادت میسر آئی۔ بلدیاتی انتخابات چھوٹے چھوٹے حلقوں میں ہوتے ہیں جن میں اخراجات بھی کم ہوتے ہیں اور بلدیاتی امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں رہنے والوں سے مل کر اپنی انتخابی مہم چلاتے تھے اور ان کا اپنے حلقے کے لوگوں سے نہ صرف قریبی رابطہ رہتا ہے بلکہ حلقے کے ہر شخص کو اپنے یوسی سربراہ سے ملنے میں آسانی رہتی ہے کیونکہ وہ اسی حلقے کے رہنے والے ہوتے ہیں اور لوگ عزت کے لیے بلدیاتی عہدوں پر الیکشن لڑتے ہیں اور اپنے حلقے والوں کی بے لوث خدمت کرتے ہیں اور سیاسی مفادات ان کی بھی ترجیح ہوتے ہیں مگر وہ اپنی عزت کو اہمیت دیتے ہیں
بلدیاتی انتخابات جمہوریت کرپشن سیاسی مفادات عوام کی خدمت
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے سیاسی افراتفری پیدا کی جاتی ہے، وفاقی وزیر قیصراحمد شیخجمہوریت میں پرتشدد سیاست کی گنجائش نہیں ہوتی اور نہ ہی پرتشدد احتجاج سیاسی جماعتوں کا راستہ ہوتا ہے، وفاقی وزیر
مزید پڑھ »
بینظیر بھٹو: ایک عظیم قائدیہ مضمون بینظیر بھٹو شہید کے سیاسی کردار اور ان کی قربانیوں کو دکھاتا ہے جو پاکستان کی جمہوریت کے فروغ کے لیے دی گئی تھیں۔
مزید پڑھ »
فلسطین کا دکھ، شام کی تباہی؛ مشرق وسطیٰ عالمی مفادات کا میدانامریکا، روس، اور یورپی ممالک ان تنازعات میں اپنے جغرافیائی اور اقتصادی مفادات کےلیے سرگرم ہیں۔
مزید پڑھ »
اسلام میں خواتین کی تعلیم اور عملی کردار: ایک نقطہ نظرخواتین کی تعلیم کی مخالفت یا اسے غیر ضروری سمجھنا اسلامی تعلیمات کے متصادم ہے
مزید پڑھ »
چند اہل دانش کی قابل غور باتیںمہذّب ملکوں میں اتنا بڑا جھوٹ بولنے والے کا سیاسی کیرئیر ختم ہوجاتا ہے۔
مزید پڑھ »
ساری سیاسی بحث بانی پی ٹی آئی کے اردگرد ہو رہی ہے، فواد چوہدریسیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لیے قومی حکومت کا قیام ہی راستہ ہے
مزید پڑھ »