یہ مضمون پاکستان میں مذاکرات کے عمل اور ان کی اہمیت پر روشنی ڈالتا ہے، خاص طور پر جب یہ عوامی مسائل اور سیاستدانوں کے ذاتی مفادات کے درمیان تنازعہ کا نشانہ بنتے ہیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ میں مذاکرات کا عمل ہمیشہ سے اہم رہا ہے، سیاست دانوں کو جب ذاتی مفادات کے لالے پڑتے ہیں تو مذاکرات کی طرف بھاگتے ہیں پھر تمام تر رنجشیں بھول جاتے ہیں۔ گزشتہ کئی برس سے حکمران جماعت وں اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بڑی خلیج حائل ہے۔ ہر معاملے پر ان کے درمیان اختلاف رہتا ہے، کسی بھی عوامی مسئلے پر اتفاق رائے نہیں ہوتا۔ ان مسائل اور اختلافات پر مذاکرات نہیں ہوتے لیکن جونہی سیاست دانوں کے ذاتی مسائل کا معاملہ آتا ہے تو وہ تمام تر دشمنیاں بالائے طاق رکھ کر مذاکرات کی میز پر
آجاتے ہیں اور ان کے درمیان اتفاق بھی ہوجاتا ہے۔ جیسے اسمبلیوں کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر کبھی اختلاف نہیں ہوئے، اچھے خاصے پرانے سیاسی دشمن بھی اس پر شیر و شکر ہوجاتے ہیں مگر عوامی مسائل ہی ایسے ہیں جو سیاستدانوں کے اتفاق رائے کو ترستے رہتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ہونے والے مذاکرات نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ کیا یہ مذاکرات واقعی عوامی مفاد کےلیے ہیں یا صرف سیاستدانوں کے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لیے؟ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا آغاز سیاسی تناؤ کو کم کرنے اور ملک کو درپیش بحرانوں کا حل نکالنے کے نام پر کیا گیا۔ پہلا مذاکراتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں دونوں جماعتوں نے شرکت کی۔ تاہم، ان مذاکرات کا ایجنڈا ابھی تک واضح نہیں ہوسکا۔ تحریک انصاف کی طرف سے جو مطالبات ہوں گے ان میں اپنے سیاسی مفادات کو ہی مدنظر رکھا جائے گا بلکہ رکھا جا رہا ہے۔ ان کے مطالبات کیا ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ ان کے پیش نظر محض اپنے سیاسی مستقبل کی بہتری ہے اس کے سوا کچھ نہیں۔ کیونکہ انہیں نظر آرہا ہے کہ اگر حالات اسی طرح چلتے رہے تو ان کا دوبار اقتدار میں آنا محال ہے۔ یہ صرف تحریک انصاف ہی نہیں تمام سیاسی جماعتوں کا حال ہے
مذاکرات سیاست پاکستان عوامی مفاد سیاسی مفادات حکمران جماعت اپوزیشن
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مذاکرات: عوامی مفاد یا ذاتی مفادات؟پاکستان میں حالیہ مذاکرات نے سیاسی تناؤ کو کم کرنے اور ملک کو درپیش بحرانوں کا حل نکالنے کا عہدہ لیا ہے لیکن ان کا مقصد آیا کیا واقعی عوامی مفاد کے لیے ہے یا صرف سیاستدانوں کے ذاتی مفادات کی تکمیل ہے؟
مزید پڑھ »
مذاکرات شروع: تحریک انصاف اور حکومت کے نمائندےوں کے درمیان مذاکرات کا آغازمذاکرات شروع: تحریک انصاف اور حکومت کے نمائندےوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوا ہے جن میں سیاسی ورکروں کی رہائی اور سپریم کورٹ کا جوڈیشل کمیشن ایجنڈے کی سرفہرست آئٹمز ہیں۔
مزید پڑھ »
بے حکمتی کے گرداب میں مذاکراتی تنکے کی تلاش!عمران خان کی اٹھائیس سالہ سیاسی زندگی، مذاکرات، مفاہمت اور مصلحت جیسے...
مزید پڑھ »
بلدیاتی انتخابات: جمہوریت کی نرسری ہے یا سیاسی مفادات کا میدان؟بلدیاتی انتخابات، جمہوریت کی نرسری سمجھے جاتے ہیں، یہاں سے بہترین کارکردگی والے افراد اعلیٰ عہدوں تک پہنچے ہیں۔ لیکن پاکستان میں بلدیاتی ادارے فوجی حکومتوں میں پروان چڑھے ہیں اور نام نہاد جمہوریت میں ان کی حیثیت کمزور رہی ہے۔ یہاں بلدیاتی انتخابات کی مہنگی کی وجہ سے کرپشن اور سیاسی مفادات عروج پر ہیں۔
مزید پڑھ »
مذاکرات: امید جگاती باتیں یا محض wishful thinking؟ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں تجزیہ کاروں نے مذاکرات کی صورتحال ، ان کے نتائج اور سیاسی حالات پر گفتگو کی۔
مزید پڑھ »
دیپیکا اور رنویر نے بیٹی دعا کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دییہ تقریب ان کی بیٹی دعا پڈوکون سنگھ کی پیدائش کے بعد پہلی عوامی تقریب تھی
مزید پڑھ »