مریخ جیسے ماحول میں 378 دن قیام کے بعد 4 افراد کی حقیقی دنیا میں واپسی

Mars خبریں

مریخ جیسے ماحول میں 378 دن قیام کے بعد 4 افراد کی حقیقی دنیا میں واپسی
Nasa
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 36 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

ناسا نے مریخ جیسے ماحول پر مبنی ایک 3 ڈی پرنٹڈ جگہ تیار کی تھی جہاں جون 2023 سے 4 افراد مقیم تھے۔

ناسا اور چین 2030 کی دہائی میں مریخ پر انسانوں کو بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ جیسے ماحول پر مبنی ایک 3 ڈی پرنٹڈ جگہ تیار کی جہاں جون 2023 سے 4 افراد مقیم تھے۔اس تجربے کا مقصد یہ جاننا تھا کہ مریخ پر طویل دورانیے کے مشنز سے انسانی جسم اور ذہن پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔اسے کریو ہیلتھ اینڈ پرفارمنس ایکسپلوریشن Analogue اسٹڈی کا نام دیا گیا اور ہیوسٹن کے جانسن اسپیس سینٹر میں اس مقصد کے لیے ایک خصوصی مقام تیار کیا گیا۔378 دن تک یہ افراد مارس...

چاروں افراد کو مختلف مشکل حالات جیسے زمین سے رابطے میں تاخیر اور محدود وسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا کیونکہ خلا بازوں کو مریخ پر ان حالات کا حقیقت میں سامنا ہوگا۔اس جگہ پر کوارٹرز، کچن، 2 باتھ روم اور دیگر کمرے موجود تھے۔ جانسن اسپیس سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیو کویرنر نے اس مشن کے اختتام کا اعلان کیا اور اس جگہ کے دروازے کو کھول کر اندر موجود افراد کا حقیقی دنیا میں خیرمقدم کیا۔اس طرح کے مزید مشن 2025 اور 2026 میں بھی شیڈول ہیں۔

ناسا کے مطابق ان مشنز سے اندازہ ہو سکے گا کہ مریخ پر طویل دورانیے کے مشنز سے لوگوں کی صحت اور کارکردگی پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ اسپیس ایکس کی جانب سے اسٹار شپ راکٹ تیار کیے جا رہے ہیں جو انسانوں کو مستقبل قریب میں چاند اور مریخ پر لے جائیں گے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

Nasa

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

’انسانوں کا خون پی کر زندہ‘ رہنے والے ویمپائر کا تصور کب اور کہاں سے آیا؟’انسانوں کا خون پی کر زندہ‘ رہنے والے ویمپائر کا تصور کب اور کہاں سے آیا؟دنیا بھر کی ثقافتوں میں ویمپائر کے سامنے آنے کے کئی واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں لیکن ’ویمپائر‘ کی اصطلاح 18ویں صدی میں مغربی یورپ میں ایسی رپورٹس کے بعد مقبول ہوئی۔
مزید پڑھ »

قازقستان: وزیراعظم شہباز شریف کی ترک اور آذربائیجانی صدور کے ہمراہ سہ فریقی اجلاس میں شرکتقازقستان: وزیراعظم شہباز شریف کی ترک اور آذربائیجانی صدور کے ہمراہ سہ فریقی اجلاس میں شرکتوزیر اعظم کی اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں سہ فریقی ادارہ جاتی مکینزم کے قیام کی تجویز اور ثقافت، سیاحت سمیت سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر زور
مزید پڑھ »

اندرون گھر کے بجائے قدرتی ماحول میں ورزش زیادہ فائدہ منداندرون گھر کے بجائے قدرتی ماحول میں ورزش زیادہ فائدہ مندقدرتی ماحول میں ورزش کرنا کینسر کی کچھ اقسام سے بچنے میں مدد دے سکتی ہے
مزید پڑھ »

میگا سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ سے دیشا پاٹانی کی پہلی جھلک جاریمیگا سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ سے دیشا پاٹانی کی پہلی جھلک جاریدنیا کی تباہی کے ہزار برس بعد کی کہانی پر مبنی فلم کی پہلی جھلک امریکا کے کامک کون فیسٹیول میں سامنے آئی تھی
مزید پڑھ »

توہین مذہب کے نام پر قتل کے واقعات، قومی اسمبلی سے اقلیتوں کے تحفظ کی قرارداد منظورتوہین مذہب کے نام پر قتل کے واقعات، قومی اسمبلی سے اقلیتوں کے تحفظ کی قرارداد منظوراقلیتوں کے خلاف واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے، قرارداد کا متن
مزید پڑھ »

پی پی نے صرف وزارتیں نہیں لیں لیکن تمام حکومتی معاملات میں شامل ہے: رانا ثنااللہپی پی نے صرف وزارتیں نہیں لیں لیکن تمام حکومتی معاملات میں شامل ہے: رانا ثنااللہوزیراعظم اور بلاول بھٹو کی میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی: وزیراعظم کے مشیر کی جیو پاکستان میں گفتگو
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-20 20:55:30