لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو ریکارڈ کا
حصہ بنانے کیلئے مریم نواز کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 فروری کو مرکزی کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔مریم نواز کی نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔ مریم نواز نے درخواست میں وزارت داخلہ، چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا۔
درخواست گزار کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دی جائے، آرٹیکل 15 بنیادی حقوق کی فراہمی کی بات کرتا ہے۔نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں، اس لئے انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔ لیگی رہنما کے وکیل نے بتایا کہ مریم نواز کو سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے نہیں روکا گیا، مریم نواز کا احتساب عدالت لاہور میں کیس زیر سماعت ہے، انہیں 4 یا 6 ہفتوں کےلئے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی...
عدالت نے مریم نواز کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔ مریم نواز نے ہائیکورٹ سے ای سی ایل سے نام نکالنے اور پاسپورٹ کی واپسی کیلئے دائر درخواست میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کر رکھی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ: نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی درخواست ضمانت منظور - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
اردوان کے کشمیر سے متعلق بیان پر بھارت کی ترکی کو سخت نتائج کی دھمکیاردوان کے کشمیر سے متعلق بیان پر بھارت کی ترکی کو سخت نتائج کی دھمکی ErdoganInPakistan RTErdogan PakTurkey Turkey trpresidency TrEmbIslamabad ForeignOfficePk PMOIndia
مزید پڑھ »
امریکی پائلٹ نے محبوبہ کے لیے منگنی کی انگوٹھی کو خلاء کی سیر کرواڈالیامریکی فضائیہ کے ایک پائلٹ نے نہایت منفرد اور انوکھے انداز سے اپنی محبوبہ کا ہاتھ مانگ
مزید پڑھ »
شہریوں کو صحت سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظماسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صحت سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت شہری سہولیات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس
مزید پڑھ »