ہم خود احتسابی سے ڈرتے ہیں، ہمارے لئے پابندیاں نئی بات ہیں نہ جدوجہد، صحافی رہنما کا اپوزیشن کی قومی کانفرنس سے خطاب
ہم خود احتسابی سے ڈرتے ہیں، ہمارے لئے پابندیاں نئی بات ہیں نہ جدوجہد، افضل بٹ کا اپوزیشن کی قومی کانفرنس سے خطابصدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے اسلام آٓباد میں منعقدہ اپوزیشن کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے عمران خان کے دور حکومت میں مریم اورنگزیب نے پیکا کو کالا قانون کہا، اس وقت کی اپوزیشن قیادت شہباز شریف اور بلاول بھٹو 2 مرتبہ ایکٹ کے خلاف لگائے ہمارے احتجاجی کیمپ میں آئے۔
ان کا کہنا تھاکہ آج شاید ہم خود احتسابی سے ڈرتے ہیں، ہمارے لئے نہ پابندیاں نئی بات ہیں نہ جدوجہد، جب نواز شریف کو سزا ہوئی پیمرا کی طرف سے آرڈر آیا کہ سزا یافتہ شخص کو ٹی وی پرنہ دکھایا جائے، ہم عدالت گئے، سلمان اکرم راجہ پٹشنر تھے اور سب کو پتا ہے ہمارے ساتھ کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خطاب کیا اور کہا یہ لوگ افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں، پھر پیکا دوبارہ زندہ ہوگیا، ہم عدالت گئے اطہر من اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، مریم اورنگزیب نے عدالت میں کہا کہ پیکا کالا قانون ہے ہم بھی پٹشنر بننا چاہتے ہیں، ہم پارلیمنٹ احتجاج کیلئے گئے۔
افضل بٹ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پریس گیلری کو تالا لگا دیا گیا، اس وقت کی اپوزیشن قیادت شہباز شریف اور بلاول بھٹو دو مرتبہ ہمارے کیمپ میں آئے، آج وہ اپوزیشن اقتدار میں آ گئی ہے اور فُل اسٹاپ اور کومہ تک پر پابندی لگا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے تو تھوڑا بہت سانس لی لیتے تھے اب اس کی بھی اجازت نہیں، جو لوگ ماضی میں غلطیاں کر چکے ہیں ان سے ایک لائین لکھوا لیتے کہ جو غلطی کی وہ آئندہ نہیں کریں گے، اگر غلطیوں پر ندامت کا احساس نہیں کرنا تو پھر ایسے اجلاس ہمیشہ منعقد ہوتے رہیں گے۔Feb 25, 2025 09:28 AMکراچی؛ پسند کی شادی کرنے والے شخص نے سسرال میں خودکشی کرلیوفاقی کابینہ میں جلد توسیع کا امکان، وزارتوں کیلئے بڑے نام سامنے آگئےصنعتی شعبے کا بجلی کی فی یونٹ قیمت 26 روپے کرنے کا مطالبہمریم نے پیکا کو کالا قانون کہا،...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
صحافیوں نے پی ایف یو جے کی کال پر پیکا قانون کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ لگائےملک بھر میں صحافیوں نے پی ایف یو جے کی کال پر پیکا قانون کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے اور احتجاجی مظاہرے کیے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مرکزی بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ تحریک آزادی صحافت کا آغاز ہو چکا ہے جو اسی طرح جاری رہے گی جیسے جنرل ضیا کے دور میں تین سال تک مزاحمت کی گئی تھی۔
مزید پڑھ »
پی ایف یو جے کا پیکا ایکٹ کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ کا اعلانصدر پی ایف یو جے نے حکومت کے متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں صحافیوں کی طرف سے دو روز کی علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ کیمپ 12 سے 14 فروری تک ملک بھر کے پریس کلبز کے سامنے لگائے جائیں گے۔
مزید پڑھ »
پی ایف یو جے نے پیکا ترمیمی ایکٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاپیکا ترمیمی ایکٹ غیر آئینی و غیر قانونی ہونے کے ساتھ آزادی صحافت پر حملہ ہے، درخواست میں مؤقف
مزید پڑھ »
ملک بھر میں صحافیوں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گےصدر پی ایف یو جے صحافیوں نے حکومت کے متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف بھوک دو روز کی علامتی بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کالے قانون پیکا کیخلاف پی ایف یو جے کی تحریک کے اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جس کے تحت کل سے ملک بھر میں صحافیوں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے۔
مزید پڑھ »
پی ایف یو جے صحافیوں نے حکومت کے پیکا ایکٹ کے خلاف بھوک ہڑتالی کا اعلانصدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے حکومت کے متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف ملک بھر کے پریس کلبز کے باہر 12 سے 14 فروری تک علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگوانے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »
اینکرز ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیاپی ایف یو جے کے بعد اینکرز ایسوسی ایشن نے بھی پیکا ایکٹ میں ترمیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سینیئر اینکر پرسن حامد میر، نسیم زہرہ، عدنان حیدر اور امیر عباس نے درخواست دائر کی۔ سینیئر اینکرز نے بائیو میٹرک تصدیق بھی کروائی۔سینیئر اینکرز کی جانب سے دائر درخواست میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ دوسری جانب، سندھ ہائیکورٹ نے 7 فروری کو سماعت کرتے ہوئے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر لیے۔
مزید پڑھ »