وزیراعلیٰ پنجاب نے رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی، حوصلہ بڑھایا اور اہلخانہ کو بھی دلاسا دیا
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہل کاروں پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، کوتاہی ہوئی، غلطی کا ازالہ کریں گے اور آئندہ ایسا واقعہ نہیں ہوگا۔شیخ زاید اسپتال میں کچے کے ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس کے جوانوں کی عیادت کی اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
زخمی سپاہی بلال نے عزم کا اظہار کیاکہ میرے حوصلے بلند ہیں، ٹھیک ہوکر پھر مقابلہ کروں گا، امن دشمنوں سے لڑتے رہیں گے۔جمعرات کی شام ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک اہلکار لاپتہ تھاملک و قوم کی خاطر جان دینے والوں میں 3 ہندو جوان بھی شامل ہیں، وزیر اعلیٰ نے غمزدہ اہل خانہ کو دلاسا دیا۔
انہوں نے روتی ہوئی ایک بیوہ کو گلے لگایا اور ایک شہید اہلکار کے کمسن بچوں سے پیار کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھاکہ کوتاہی ہوئی، غلطی کا ازالہ کریں گے، آئندہ ایسا واقعہ نہیں ہوگا، ہر شہید قوم کا ہیرو ہے، سوگوار خاندانوں کی بھرپور کفالت کی جائے گی۔مریم نواز نے کہا کہ محمد نواز شریف نے اطلاع ملتے ہی فوراً سوگوار خاندانوں کے پاس جانے کو کہا، ہرجان قیمتی ہے، پولیس اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، کچے کے مسئلہ کا مستقل حل ڈھونڈنا ہوگا۔خیال رہے کہ جمعرات کی شام ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
انٹیلی جنس رپورٹس ہیں کہ ڈی سی پنجگور کو بی ایل اے نے شہید کیا: وزیر اعلیٰ بلوچستانشہید ڈی سی ذاکربلوچ کی بیوہ کو ان کی تعلیم کے مطابق ملازمت دیں گے اور ذاکر بلوچ کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات حکومت برداشت کریگی: سرفراز بگٹی
مزید پڑھ »
وزیر اعلیٰ کے پی کا ایک لاکھ گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلانغریب گھرانوں کو 2 کلو واٹ تک مفت سولر سسٹم دیے جائیں گے جس میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب شامل ہیں: علی امین گنڈا پور
مزید پڑھ »
طلبا کا الٹی میٹم، بنگلا دیش کے چیف جسٹس کا مستعفی ہونے کا فیصلہڈھاکا میں سیکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کر لیا تھا اور مظاہرین نے چیف جسٹس عبیدالحسن کو استعفیٰ دینے کے لیے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا
مزید پڑھ »
رواں ماہ پولیس پر ڈاکوؤں کے تیسرے حملے نے پولیس حکام کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیےگزشتہ روز رحیم یار خان کےکچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم شہباز شریف کا ارشد ندیم کیلئے ہلال امتیاز، 15 کروڑ انعام کا اعلاناسلام آباد میں سیکٹر ایف9 اور ایف 10 کے درمیان سڑک کو ارشد ندیم روڈ کا نام دیا جائے گا، وزیراعظم کا اعلان
مزید پڑھ »
سوشل میڈیا پر دوستی، پاکستانی لڑکی نے سرحد پار بھارتی نوجوان سے شادی کرلیدونوں نے اپنے شادی کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا اور اہل خانہ کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ہی ان کی شادی کا علم ہوا
مزید پڑھ »