وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ہیلتھ کلینک پراجیکٹ کے افتتاح کے دوران موٹر سائیکل منی کلینک کے متعارف کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے مریضوں کی خدمت کا عہد لیا اور متعدد پراجیکٹس کا اعلان کیا، بشمول ڈائیلسز کے مریضوں کے لیے سالانہ فنڈ میں اضافہ، انسولین کی گھروں میں فراہمی اور آرگن ایمپلانٹ پروگرام کا جلد سے جلد شروع ہونا۔ انہوں نے ہیلپ ڈیسک قائم کرنے اور ٹیلی میڈیسن کے ذریعے پیرا میڈیکل اسٹاف کا ڈاکٹروں سے رابطہ یقینی بنانے کا اعلان کیا۔
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں ہیلتھ کلینک پراجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے صوبے میں موٹرسائیکل منی کلینک متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور میں مریم نواز ہیلتھ کلینک پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹروں سے مریضوں کی خدمت کا عہد لیا اور اعلان کیا کہ پنجاب میں موٹر سائیکل منی کلینک متعارف کرائی جائے گی۔ انہوں نے ڈائیلسز کے مریضوں کے لیے سالانہ فنڈ 7 لاکھ سے 10 لاکھ روپے کرنے، پنجاب بھر میں ٹاپ ون پیشنٹ کے لیے انسولین کی گھروں میں فراہمی کے
پراجیکٹ کا اعلان، صوبے میں آرگن ایمپلانٹ کے لیے پراجیکٹ جلد شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتالوں میں مریضوں کی رہنمائی کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم اور فعال کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ڈاکٹر”ایک انسان کی جان بچائی، پوری انسانیت کی جان بچائی“ کو گائیڈ لائن بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نئے مریم نوازہیلتھ کلینک کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی اور بہتر انتظامات یقینی بنائیں، اسپتالوں میں نرسوں کی کمی بھی پوری کر رہے ہیں اور موٹرسائیکل پر پیرا میڈیکل اسٹاف ابتدائی تشخیص اور علاج مہیا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن کے ذریعے پیرا میڈیکل اسٹاف کا ڈاکٹرسے رابطہ ہوگا، سچے دل سے عوام خدمت کرنے والے ڈاکٹروں کو دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ مسائل بہت زیادہ ہیں راتو ں رات تبدیلی ممکن نہیں، 12کروڑ آبادی کے علاوہ بلوچستان، کے پی، کشمیر اور افغانستان سے افراد بھی پنجاب کے ہیلتھ سسٹم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وسائل اور اسپتالوں کا کم ہونا بہت بڑا چیلنج ہے، پنجاب میں تقریباً 90فیصدادویات مفت مہیا کی جا رہی ہیں، 9 سے 5 بجے تک وقت گزرانے کا رویہ افسوس ناک ہے، اس کو بدلنا ہوگا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسپتال سے ادویات حتی کہ انسولین کا چوری ہونا انہتائی تکلیف دہ ہے، ادویات چوری سے متعلق سوال سن کر چین کے اسپتال کے حکام حیران رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے تین بڑے اسپتالوں میں بہتری لانے کے لیے اپنے افسران لگائے ہیں، فیلڈ اسپتالوں سے 70لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوچکے ہیں، بزرگ مریضوں کو اسپتال جانا نہیں پڑتا، گھر کے پاس علاج ممکن ہے
HEALTH PUNJAB MARYAM NAWAZ MINISTRY OF HEALTH HEALTHCARE MOTORSICYCLE CLINIC TELEMEDICINE DRUG SHORTAGE INSULIN ORGAN IMPLANTS
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مینارٹی کارڈ سے اقلیتی برادری کو گزر بسر میں مددوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتی برادری کے لیے منیارٹی کارڈ کے اعلان کا اعلان کیا، جس سے ہر تین ماہ بعد مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھ »
لاہور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین اسمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہوزیر اعلیٰ مریم نواز نے شنگھائی میں چینی ٹیکنالوجی کمپنی کا دورہ کیا اور کمپنی کو پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی
مزید پڑھ »
مریم نواز کا دورہ، چینی کمپنیاں پنجاب میں اربوں کی سرمایہ کاری پر رضامندمریم نواز کی زیر صدارت انویسٹمنٹ کانفرنس میں سولر انرجی سمیت دیگر کمپنیوں نے سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کا اعلان کیا
مزید پڑھ »
مریم نواز کا دورہ؛ چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گیزراعت کے شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے کاشتکار کو خوشحال بنانا ہمارا عزم ہے،و زیراعلیٰ پنجاب
مزید پڑھ »
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کیلئے 'Minorities ' کارڈ لانچ کرنے کا اعلاندوسرے مذاہب کی بیواؤں کو ہر 4 ماہ بعد اچھی رقم ملے گی، جنوری میں اسےلانچ کر دیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
مزید پڑھ »
مریم نواز کا نکاح جوڑا توجہ کا مرکزمریم نواز نے زید حسین نواز کے نکاح میں ایک 16 لاکھ روپے کے سرخ اور سنہرے رنگ کے ڈیزائن کا جوڑا پہنا تھا۔
مزید پڑھ »