مری میں وقفے وقفے سے ہونے والی برفباری تھم گئی ہے اور دھوپ نکل آئی ہے۔ تاہم سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے اور سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر کی گریس ویلی میں شدید سردی کے باعث دریائے نیلم پر پانی جم گیا ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے اور دھند کی وجہ سے موٹر وے پر بندش ہوئی ہے۔
مری : ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے ہونے والی برفباری کا سلسلہ تھم گیا جبکہ آزاد کشمیر کی گریس ویلی میں شدید سردی کے باعث دریائے نیلم پر پانی جم گیا۔ محکمہ موسم یات کے مطابق مری میں برفباری تھمنے کے بعد دھوپ نکل آئی ہے تاہم سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، مری کے ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کارش بڑھ گیا جبکہ مری کے تمام راستے اور سڑکیں کھلی ہوئی ہیں۔ محکمہ موسم یات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب ملک کے
اکثر علاقوں میں موسم سرد اور پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے، ادھر اسلا م آباد، خطہ پو ٹھو ہار اور خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر صبح کے او قات میں کُہرا پڑنے کی بھی تو قع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں میں دُھند چھائی رہ سکتی ہے، دھند کے باعث موٹر وے کوٹ مومن سےللہ انٹرچینج تک بڑی گاڑیوں کےلیے بند کردی گئی ہے۔ ادھر موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سےبابو صابو تک موٹر وے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سےملتان تک دھند کی وجہ سےبند ہے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شدید دھند کی وجہ سے موٹروے سیکشنز بندموٹروے پولیس نے شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2, ایم 3 اور ایم 4 کے مختلف سیکشنز کو بند کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
بیرونی مشنز میں تقرریوں کا عمل تاخیر سے لاحقبیرونی مشنز میں گریڈ 17 سے 19 کی تقرریوں کا عمل تاخیر سے لاحق ہے جس کی وجہ سے دفتر خارجہ میں بے چینی پھیل گئی ہے۔
مزید پڑھ »
عدالت کا پشاور پلینٹریم میں سرگرمیاں روکنے کا حکمعدالت کو بتایا گیا کہ جگہ متنازع ہونے کی وجہ سے 2016 میں عدالت کی جانب سے سرگرمیاں روک دی گئی تھیں
مزید پڑھ »
پنجاب میں شدید دھند، موٹروے بندپنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے مختلف موٹروے بند ہو گئے ہیں۔ پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے باز رہنے اور دوران ڈرائیونگ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھ »
اسٹارباکس میں ہڑتالیںامریکہ میں اسٹارباکس کی کارکنان ہڑتالیں شروع کر دیں گے، جس کی وجہ سے کریسمس سے پہلے خریداری کے دنوں میں دکانوں میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی کے تاجروں کا شہر میں مزید پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں متعارف کرانے کا مطالبہکے الیکٹرک کی وجہ سے بڑی صنعت سے لے کر کاٹیج انڈسٹری تک بند ہورہی ہے، تاجر رہنماؤں کا سیمینار سے خطاب
مزید پڑھ »