ہمیں فخر ہے کہ بنگلا دیش کی معزز وزیراعظم بھارت میں خود کو محفوظ سمجھتی ہیں: کنگنا رناوت
بالی وڈ اداکارہ اور بھارتی سیاستدان کنگنا رناوت کی حسینہ واجد کے بنگلادیش چھوڑ کر بھارت جانے کے بعد مسلم دشمنی سے بھری ٹوئٹ وائرل ہوگئی۔
کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ واجد اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔بنگلادیشی آرمی چیف اور حسینہ واجد کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے؟ حسینہ واجد کو برطانیہ منتقلی سے قبل بھارت میں محفوظ خفیہ مقام پر رہائش دے دی گئی ہے اور ان کے برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک بھارت میں قیام کا امکان ہے۔
اس دوران بھارتی اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی جس میں مسلم دشمنی واضح تھی۔کنگنا رناوت نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت ہمارے اردگرد تمام اسلامی جمہوریہ کا حقیقی مادر وطن ہے، ہمیں فخر ہے کہ بنگلا دیش کی معزز وزیراعظم بھارت میں خود کو محفوظ سمجھتی ہیں لیکن وہ سب جو بھارت میں رہتے ہیں اور پوچھتے رہتے ہیں کہ ہندو راشتر اکیوں؟ رام راجیہ کیوں؟
اداکارہ نے لکھا کہ مسلم ممالک میں کوئی بھی محفوظ نہیں، خود مسلمان بھی نہیں، بدقسمتی سے افغانستان، پاکستان، بنگلا دیش اور برطانیہ میں جو کچھ ہو رہا ہےہم خوش قسمت ہیں کہ ہم رام راجیہ میں رہ رہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اقتدار سے ہٹنے کے بعد حسینہ واجد بھارت ہی کیوں فرار ہوئیں؟حسینہ واجد کے بھارت انتخاب کی اہم وجہ یہ ہے کہ بھارت حسینہ واجد کا خاص حامی رہا ہے
مزید پڑھ »
ویڈیو: حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہونیوالے مظاہرین کھانے پر ٹوٹ پڑےشیخ حسینہ واجد کے استعفے اور بھارت جانے کے بعد مظاہرین نے ان کی سرکاری رہائش میں توڑ پھوڑ کی اور سامان بھی اٹھا کر لے گئے۔
مزید پڑھ »
ویڈیو: ڈھاکا میں مشتعل مظاہرین نے شیخ مجیب کے مجسمے توڑ دیےملک میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت روانہ ہوگئی ہیں
مزید پڑھ »
لیپیڈیما: ہر 10 میں سے ایک خاتون کو ہونے والی یہ بیماری کیا ہے؟فی الحال اس کی تشخیص کے لیے کوئی ٹیسٹ نہیں تاہم مریض کی میڈیکل ہسٹری، جسمانی معائنہ اورمتاثرہ شخص میں موجود دیگر امراض کی بنیاد پر اس کی تشخیص کی جاتی ہے۔
مزید پڑھ »
شیخ حسینہ: بنگلہ دیش کو معاشی طاقت بنانے والی وزیرِ اعظم جن کا ’آمرانہ رویہ‘ عوامی غصے کا باعث بناملک میں ہفتوں پر محیط پُرتشدد مظاہروں کے بعد بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ملک چھوڑ کر انڈیا چلی گئی ہیں۔
مزید پڑھ »
حسینہ واجد حکومت کا کوٹا سسٹم پر سپریم کورٹ کا حکم قبول کرنے کا فیصلہ، کرفیو بدستور نافذہمیں لوگوں کی حفاظت کے لیے کرفیو لگانے پر مجبور ہونا پڑا، جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے تو کرفیو اٹھا لیا جائیگا: شیخ حسینہ واجد
مزید پڑھ »