Read more: Pakistan PMLN RanaTanveerHussain ShehbazSharif PublicAccountsCommittee Newsonepk
اسلام آباد: پاکستان مسلم کے رانا تنویر حسین شہباز شریف کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین متفقہ طور پر پارلیمانی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے نئے چئیرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب سیکرٹری قومی اسمبلی سہیل لودھی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران ہوا۔ سردار نصراللہ دریشک نے رانا تنویر کا نام تجویز کیا جس کی سینیٹر مشاہد حسین سید اور راجہ پرویز اشرف نے تائید کی۔
اس موقع پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ تمام اراکین کی حمایت کا شکریہ، سب کو ساتھ لیکر چلوں گا اور پی اے سی کو فعال بنایا جائے گا، مشاورت سے شیڈول بنا کر چلیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے شہباز شریف کا بطور چئیرمین پبلک اکاؤٹس کمیٹی استعفیٰ منظور کیا گیا تھا۔ گزشتہ 6 ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوا اور شہباز شریف نے اپنا استعفی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ ذمہ داری ادا نہیں کرسکتے میری جگہ رانا تنویر کو پی اے سی کا چیئرمین لگایا جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے کیس کا فیصلہ سنادیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے خلاف دائر کی جانے
مزید پڑھ »
کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے قریب بس کو حادثہ، پاک نیوی کے 9 جوان شہیدخوفناک بس حادثے کے نتیجے میں پاک نیوی کے جوان شہید اور زخمی۔۔۔ تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
حرارتی سینسر کے ذریعے گٹھیا کے مرض کا پتا لگانا ممکن - ایکسپریس اردوسائنسدانوں کے مطابق جوڑوں کے درد میں بعض حصے دوسرے کے مقابلے میں کم گرم ہوتے ہیں۔
مزید پڑھ »