اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے کیس کا فیصلہ سنادیا
ضرور پڑھیں: تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہاعدالتوں کو تنقید کا خوف نہیں کیونکہ عوام کا بھروسہ ہی عدلیہ کا اعتمادہے۔عدالت نے کہا یہ محسوس نہیں ہوتا کہ عمران خان نے عدالت کی توہین کی۔عمران خان کا عدلیہ بحالی تحریک میں بھی اہم کردار رہاہے۔تین صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار سلیم اللہ کی درخواست خارج کردی۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جمع کرائی گئی ۔درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے کی ۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ وزیراعظم نے 18 نومبرکی تقریرمیں توہین عدالت کی۔ عمران خان نے تقریرسے عدلیہ کومتنازعہ بنانےکی کوشش کی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عمران خان کو توہین عدالت کے قانون کے تحت سزا سنائی جائے۔دوران سماعت عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا...
واضح رہے کہ اٹھارہ نومبر کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے اپیل کی تھی کہ وہ عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال کرنے کیلئے مزید اقدامات کریں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ:وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترداسلام آباد ہائیکورٹ:وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد Pakistan IslamabadHighCourt PMImranKhan ContemptOfCourt Case Rejected ImranKhanPTI MoIB_Official GOPunjabPK
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ:فردوس عاشق،غلام سرور کی معافی قبولاسلام آباد ہائی کورٹ نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر غلام سرور کی معافی قبول کرتے پوئے سوکاز نوٹسز واپس لے کر کارروائی ختم کردی SohailRashid8 کی رپورٹ
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ:پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت آج ہوگیپی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس فیصلے کیخلاف انٹرکورٹ اپیل پر اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا SohailRashid8 کی رپورٹ
مزید پڑھ »
لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کیلئے بھی منظوری مل گئیاسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس مامون رشید کو لاہور
مزید پڑھ »