غزہ جنگ بندی کے حوالے سے دوحہ میں دوبارہ مذاکرات کا آغاز
قاہرہ میں الجزائر کے صدر عبدالمجید تیبون کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد کے 10 دنوں کے اندر مذاکرات دوبارہ شروع ہونے چاہئیں تاکہ مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کی کوشش کی جا سکے۔
واضح رہے کہ مصری صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے دوحہ میں اتوار کو ایک بار پھر مذاکرات شروع ہوئے ہیں جس کیلئے موساد کے سربراہ بھی قطر پہنچے ہیں۔ اس بات چیت کے بارے میں بریفنگ دینے والے ایک اہلکار نے اتوار کو رائٹرز کو بتایا تھا کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں قلیل مدتی جنگ بندی اور اسرائیل کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے حماس کے ہاتھوں کچھ یرغمالیوں کی رہائی کی کوشش کی جائے گی۔
اہلکار نے کہا کوشش ہے کہ اسرائیل اور حماس ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے لیے لڑائی روکنے پر راضی ہو جائیں اس امید پر کہ یہ مزید مستقل جنگ بندی کا باعث بنے۔ قبل ازیں اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے آج ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ تمام اہداف صرف فوجی کارروائیوں سے حاصل نہیں کیے جا سکتے، یرغمالیوں کی واپسی کے لیے ہمیں تکلیف دہ رعاتیں دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہئے۔ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا فل کورٹ سے خطابخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم کو یحییٰ سنوار کی ہلاکت پر مبارکباد، غزہ جنگ بندی کیلئے پرامیدیحییٰ سنوار کی ہلاکت موقع ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی جائے اور یرغمالیوں کو رہا کروایا جائے: امریکی صدر جو بائیڈن
مزید پڑھ »
4 اسرائیلیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں صرف 2 روز کی جنگ بندی، مصری صدر کی نئی تجویزتجویز میں یہ نکتہ بھی شامل ہے کہ اس عارضی جنگ بندی کے 10 روز کے اندر مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوگا۔
مزید پڑھ »
امریکی وزیرخارجہ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات؛ ایران پر جوابی حملے پر تبادلہ خیالامریکی وزیر خارجہ نے یرغمالیوں کی واپسی، جنگ کے خاتمے اور اس کے بعد کی منصوبہ بندی پر زور دیا ہے
مزید پڑھ »
ایرانی میڈیا نے اسرائیل پر میزائل لانچ کے وقت کی ویڈیو جاری کردییہ حملہ اسرائیل کی جانب سے حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں کی حالیہ ہلاکتوں، لبنان میں جارحیت اور غزہ میں نسل کشی کی جنگ کا بدلہ ہے: ایرانی پاسداران انقلاب
مزید پڑھ »
حزب اللہ نے لبنان میں جنگ بندی کیلئے غزہ جنگ بندی کی شرط ختم کردی؟ہم نبیہ بری کی قیادت میں جنگ بندی کیلئے ہونے والی سیاسی پیشرفت کی حمایت کرتے ہیں لیکن اگر دشمن جنگ جاری رکھتا ہے تو پھر فیصلہ بھی میدان جنگ میں ہی ہوگا: حزب اللہ کے عبوری سربراہ کی تقریر
مزید پڑھ »
پاکستان آزاد فلسطینی ریاست جس کا القدس شریف دارالحکومت ہو کی حمایت کرتا ہے: اے پی سی اعلامیہغزہ میں فوری جنگ بندی اور جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے: آل پارٹیز کانفرنس
مزید پڑھ »