نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مسابقتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو سے ملاقات میں کہا کہ معاشی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مسابقتی فضا ضروری ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی ترقی ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ملکی مارکیٹوں میں مقابلے کی فضا اور ایک مضبوط مسابقتی فریم ورک کی موجودگی بہت ضروری ہے۔
اسحاق ڈار نے عدالتوں میں طویل عرصے سے زیرالتوا مقدمات حل کرنے میں کمیشن کی کوششوں کو سراہا اور ہدایت کی کہ مارکیٹ میں موجود کارٹلزاور قیمتوں میں ہیرا پھیری سے صارفین کو نقصان پہنچانے والے گروہوں کے خلاف کوششیں تیز کی جائیں۔ ڈاکٹرکبیرسدھو نے نائب وزیر اعظم کو بتایا کہ مارکیٹ کے رجحانات، قیمتوں کے ڈیٹا اور میڈیا مانیٹرنگ کے ذریعے گٹھ جوڑ اور قیمتوں میں ہیرا پھیری، کارٹیل کی تشکیل اور دیگر غیر منصفانہ طریقوں کی نشان دہی کرنے کے لیے کمیشن میں مارکیٹ انٹیلیجنس یونٹ قائم کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ کمیشن نے عدالتوں میں کمپٹیشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیلوں کی جلد سماعت اور مقدمات کی مؤثر پیروی یقینی بنانے کے لیے کمیشن کے لیگل ڈپارٹمنٹ کو مستحکم کیا ہے۔
مسابقتی فریم ورک معاشی ترقی روزگار سرمایہ کاری کارٹلز
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
معاشی ترقی اورسرمایہ کاری کیلئے مضبوط مسابقتی فریم ورک ضروری ہے، نائب وزیراعظمکارٹلزاور قیمتوں میں ہیرا پھیری سے صارفین کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کوششیں تیز کی جائیں، اسحاق ڈار
مزید پڑھ »
وزیراعظم نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کیلیے کمیٹی بنا دیکمیٹی گندم کی مارکیٹ کے موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لے گی
مزید پڑھ »
ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے امریکی حکومت کو قائل نہیں کرسکے، وزیر خارجہلابنگ کے لیے اب تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اسحاق ڈار
مزید پڑھ »
اے ڈی بی پاکستان کیلئے پالیسی بیسڈ لون کی منظوری پر غور کرے گا: وزیر خزانہوفاقی وزیر خزانہ کا اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے دفتر کے آغاز کا خیرمقدم، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی امید کا اظہار
مزید پڑھ »
وزیراعظم کی بلاول کو پنجاب میں پاور شیئرنگ پر عملدرآمد کی یقین دہانینائب وزیراعظم اسحاق ڈار وطن واپسی کے ترجیحی بنیادوں پر معاملات حل کرائیں گے، شہباز شریف
مزید پڑھ »
موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے 2030 تک 348 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، نائب وزیراعظمپاکستان کی جی ڈی پی کو2022 کے سیلاب نے 4 فیصد اور 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچایا، اسحاق ڈار
مزید پڑھ »