مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا میں بھارتی فوج کے میجر نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کپواڑا کے اگلے محاذوں پر تعینات بھارتی فوج کے میجر کی لاش ان کے کمرے سے ملی۔ لاش کے سر پر گولی لگی ہوئی تھی اور قریب ہی اسلحہ پڑا تھا۔
ساتھی اہلکاروں نے اپنے میجر کو نیم مردہ حالت میں ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ کشمیر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد بھارتی فوج کے میجر کی لاش آبائی علاقے روانہ کردی۔ پولیس کو بھارتی میجر کے کمرے سے خودکشی نوٹ نہیں ملا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
تاہم بھارتی فوج کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی خودکشی کرنے والے میجر کی شناخت ظاہر کی گئی۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں اور یہ تعداد 600 سے زائد ہوچکی ہے۔Nov 06, 2024 12:57 PM190 ملین پاؤنڈز کیس : عمران اور بشریٰ بی بی کا 342 کا بیان ریکارڈ ہوگا، 79 سوالات پوچھ لیے گئےخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کے اتوار بازار میں گرنیڈ حملہ؛ ہلاکتوں کا خدشہمقبوضہ کشمیر کے اتوار بازار میں گرنیڈ حملے میں 12 افراد زخمی ہوگئے
مزید پڑھ »
بھارتی فوج اپنے ہی شہریوں پر پَل پڑی؛ 4 افراد کو بھون ڈالابھارتی فوج کے نکسل باغیوں کے خلاف آپریشن میں 4 افراد ہلاک
مزید پڑھ »
بھارت میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے اختیارات فوج کے سپردفروری میں، وزارت اطلاعات و نشریات نے بھارتی فوج کے خلاف الزامات کے بارے میں دی کاروان کی ایک خبر کو ہٹانے کا حکم دیا۔
مزید پڑھ »
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہیدجارحیت پسند قابض بھارتی فوج نے جموں کے علاقے اکھنور میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا
مزید پڑھ »
کے پی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظوروزیر قانون آفتاب عالم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد اسمبلی میں پیش کی
مزید پڑھ »
بھارت جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا، وزیراعظمکئی دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی افواج کا وحشیانہ جبر برداشت کر رہے ہیں، صدر مملکت
مزید پڑھ »