سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔
مقبوضہ وادی کے ضلع بارہمولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔
شہید ہونے والے دو کشمیری نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت عنایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، علاقہ مکینوں نے نوجوانوں کی لاشوں کو سڑکوں پر رکھ کر قابض بھارتی فوج کی جارحیت کیخلاف شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔ قبل ازیں اسی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بھارتی پیرا ملٹری فورس کے دو اہلکار اور ایک اسپیشل پولیس افسر ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بھارتی فوج نے اس علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن کیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران بھارتی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک - ایکسپریس اردوہلاک ہونے والوں میں 2 کا تعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس سے ہے جب کہ ایک اسپیشل پولیس آفیسر تھا، مقامی حکام
مزید پڑھ »
جنرل اختر عبدالرحمن شہید‘ افغان جنگ اور مقبوضہ کشمیرجنرل اختر عبدالرحمن کو رخصت ہوئے 32 برس گزر چکے ہیں‘ لیکن افغان جنگ اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی مدد کے حوالے سے ان کی خدمات کا اعتراف آج بھی کیا جاتا ہے۔ پڑھیئےسید ابصار بخاری کا کالم: DunyaComlumns DunyaUpdates
مزید پڑھ »
حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں بدھ کو ہڑتال کا اعلان -سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بدھ کو ہڑتال کی کال دے دی۔ تفصیلات کے مطابق حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بدھ کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ہڑتال کا اعلان سری نگر میں 3 کشمیری مزدوروں کے قتل کے خلاف کیا گیا ہے۔ بھارتی فورسز نے 18جولائی کو 3 کشمیریوں …
مزید پڑھ »