ملتان: جنوبی پنجاب کی پہچان زراعت ہے جس کی ترقی کیلئے دنیا میڈیا گروپ کاشتکاروں کی آواز بن گیا ہے، جسے ارباب اختیار تک پہنچانے کیلیے ملتان میں تین روزہ زرعی نمائش اور کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گ
ئی ہیں۔
دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے بہاو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں چودہ، پندرہ اور سولہ فروری کو تین روزہ کسان دوست میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں زرعی ماہرین جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی اور زرعی مصنوعات کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے مفید مشورے دیں گے جس میں فصلوں کی پیدوار کو بہتر کرنے کیلیے بھی متوازن کھاد کی اہمیت کو اجاگر کیا جائیگا۔
کسان میلے میں کاشتکاروں کو آسان شرائط پر زرعی قرضوں کی فراہمی اور فصلوں کی انشورنس کے حوالے سے بھی اگاہی دی جائیگی۔ اسی لیے بی زید یو کے وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ کسان دوست میلہ دنیا میڈیا گروپ کی بہترین کاوش ہے جس کو ہر طرح سے سپورٹ کیا جائیگا۔ کسان میلہ میں کاشتکاروں کی تفریح کیلئے ہارس اینڈ کیٹل شو، فینسی برڈز شو بیل گاڑی دوڑ اور نیزہ بازی کے دلچسپ مقابلے ہونگے جبکہ میلے کی رونقیں مزید بڑھانے کیلئے میوزیکل پروگرام کیساتھ ٹریکٹر، ریفریجریٹر، موٹر سائیکل اور مختلف انعامات کی قرعہ اندازی بھی کی جائیگی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ملتان میں پی ایس ایل کے تین اہم میچز کھیلے جائیں گے، تیاریاں مکمل
مزید پڑھ »
ملتان سلطانز کے فینز ہماری اصل طاقت ہیں: علی ترینبہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے علی ترین نے کیا کہا؟ یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates AliTareen MultanSultan
مزید پڑھ »
ماہرہ خان دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شامل - ایکسپریس اردوماہرہ خان دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شامل -
مزید پڑھ »