کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور ، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتشبازی کے ساتھ ملی نغموں اور سبزہلالی پرچموں کی بہار آگئی
۔
رات 12 بجتے ہی جشن آزادی کے آغاز پر لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر لیزر لائٹ کا بھی اہتمام تھا جسے دیکھنے کیلئے ہزاروں شہری جمع ہوگئے۔ اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی حقِ خود ارادیت کیلئے ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخی و سیاسی جدوجہد کا نقطہ عروج ہے، پُرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل اور بے نظیر باب ہے، پاکستان کیلئے انگنت قربانیاں دینے والے تحریک پاکستان کے رہنماؤں، کارکنان اور اپنے آباؤ اجداد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قدرت نے ہمارے ملک کو بے شمار انسانی اور قدرتی وسائل سے نوازا...
یوم آزادی پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جشن آزادی پر عہد کریں کہ عوامی ترقی کیلئے کام کریں گے، پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنائیں گے۔یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم اپنے آباؤ اجداد اور تحریک پاکستان کے اُن لا تعداد گمنام ہیروز کی بے پناہ قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے جنوبی ایشیا میں کروڑوں مسلمانوں کیلئے ایک آزاد مملکت کیلئے انتھنک جدوجہد کی جہاں وہ اپنے عقائد اور اقدار کے مطابق زندگی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قدرتی آفات اور معاشی و سماجی مشکلات کے ذریعے پاکستانی قوم کی ہمت اور استقامت کا امتحان لیا گیا ہے، اس کے باوجود پاکستان کی غیور و بہادر قوم کے عزم اور اتحاد کا جذبہ ہمیشہ غالب رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان آج ایک دوراہے پر کھڑا ہے اگرچہ مشترکہ اقدار، بھرپور ثقافتی ورثہ اور متنوع روایات ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ باندھے ہوئے ہیں، ہماری معیشت کو افراط زر، توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، بے روزگاری اور قرضوں کے بوجھ کی شکل میں متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ فروری 2024 کے انتخابات کے بعد اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، ہماری مسلسل توجہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور معاشی استحکام پر مرکوز ہے، پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل کے ذخائر اور نوجوان افرادی قوت ہمارا حقیقی اثاثہ اور سب...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہےنواسہ رسولؐ اور ان کے جانثاروں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کی مختلف شہروں میں آج موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق نواسہ رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں آج ملک...
مزید پڑھ »
پاکستان کا 77واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا جائے گارات بارہ بجتے ہی ملک بھر میں شاندار آتش بازی کے ساتھ 14 اگست کا استقبال، کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
مزید پڑھ »
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو کسی صورت قائمہ کمیٹی سے پاس نہیں ہونے دینگے: لطیف کھوسہقومی اسمبلی میں غیر آئینی طریقے سے بل پاس کیا جا رہا ہے: بیرسٹر گوہر
مزید پڑھ »
5اگست کے بھارتی اقدام کیخلاف ملک میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےبھارت نے آرٹیکل 35 اے اور 370 کا خاتمہ کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی
مزید پڑھ »
برزخ سے زیادہ بولڈ اورخطرناک ڈرامے پیش کیے جا چکے ہیں، روبینہ اشرف'برزخ' میں وہی کچھ دکھایا جا رہا ہے جو معاشرے میں ہو رہا ہے، سینئیر اداکارہ
مزید پڑھ »
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انصاف کی فراہم کا عالمی دن منایا جا رہا ہےاسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج انصاف کی فراہمی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انصاف سست رفتاری کا شکار ہونے کی وجہ سے مقدمات سالہا سال لٹکتے رہتے ہیں، ماتحت عدلیہ میں گنتی کے جج مگر کیسوں کی بھرمار ہے، اعلیٰ عدلیہ میں بھی مقدمات کی تعداد لاکھوں میں موجود ہے۔ملک بھر کی عدلیہ میں اس...
مزید پڑھ »