ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: عثمان بزدار مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بلوچستان کے وزیر تعلیم یار محمد رند کی ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں صوبے قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں گے، بلوچستان کے لوگ محب وطن اور محنتی ہیں۔ پنجاب حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی اصل حالت میں بحالی کے لیے فنڈز مہیا کر دیے، مقبرے کی بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاریخی مقبرے کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا، مقبرے کے ساتھ بنائی ہوئی دیوار کو ہٹا کر احاطے کو وسیع کیا جائے گا، مقبرے کی دیواروں اور بنیادوں کو محفوظ کیا جائے گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے بلوچ بہن بھائیوں کو خیر سگالی کا پیغام دیا گیا ہے، مقبرے سے ملحقہ سڑکوں کی ترجیحی بنیادوں پر بحالی و مرمت کی جائے گی۔ بلوچستان کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بریڈ پٹ سے اپنے کنبے کی فلاح و بہبود کے لیے علیحدگی اختیار کی ، انجلیناجولیہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے آخرکار اداکار بریڈ پٹ سے علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بریڈ پٹ سے اپنے کنبے کی فلاح و بہبود کے لیے علیحدگی
مزید پڑھ »
کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ کے قریب پہنچ گئینئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک میں 4 لاکھ 70 ہزار 795 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 90 لاکھ 51 ہزار 400 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھ »
پاکستان کے ذمے قرض کی واپسی مؤخر، ملک کے لیے کتنی سود مندرواں مالی سال پاکستان کو غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی جسے ایک سہولت قرار دیا جا رہا ہے۔ لیکن ماہرین کے مطابق اس کے منفی اثرات بھی ہوسکتے ہیں، جیسے ملک کی بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ پر بُرا تاثر۔
مزید پڑھ »
دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹرز کی پہلی کو وِڈ 19 ٹیسٹنگ کل ہوگیدورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی پہلی کو وِڈ 19 ٹیسٹنگ کل ہوگی۔
مزید پڑھ »