جسٹس یحییٰ آفریدی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے 9 رکنی لارجر بینچ لا کا حصہ بھی رہے
— فوٹو:فائلسپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی 23جنوری 1965کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی، گورنمٹ کالج لاہور سے گریجویشن جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہورسے ایم اے معاشیات کی ڈگری حاصل کی۔
کامن ویلتھ اسکالرشپ پر جیسس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی حاصل کی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے 1990 میں ہائیکورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی اور 2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طورپر وکالت کا آغاز کیا۔جسٹس یحییٰ آفریدی اس وقت سپریم کورٹ میں سینیارٹی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہیں جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبر پختونخوا کے لیے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی خدمات بھی سرانجام دیں۔ 2010 میں پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے، انہیں 15مارچ 2012 کو مستقل جج مقرر کر دیا گیا۔ 30 دسمبر 2016 کو جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھایا۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے اعلیٰ عدلیہ میں مختلف مقدمات کی سماعت، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں لارجر بینچ کا حصہ رہے اور کیس سے متعلق فیصلے میں اپنا اختلافی نوٹ بھی تحریر کیا...
۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کی تین رکنی ججز کمیٹی میں شامل ہونے سے معذرت کر لی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کیا آپ مرضی کے ججز سے فیصلے چاہتے ہیں؟ چیف جسٹس کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہتنازعات ہوتے ہیں، اداروں کو کام کرنے دیں حملہ نہ کریں، ہم دشمن نہیں ایک ملک کے بسنے والے ہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس
مزید پڑھ »
چیف جسٹس ارکان کی خرید و فروخت کا ماحول پیدا کررہے ہیں، عارف علویچیف جسٹس ریٹائرمنٹ کے بعد ملک میں رہیں تو بات ہے، رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
پارلیمان کی خصوصی کمیٹی میں منظور مسودے کی تفصیلات سامنے آگئیںچیف جسٹس پاکستان کی تقرری خصوصی پارلیمانی کمیٹی کرے گی، خصوصی پارلیمانی کمیٹی سپریم کورٹ کے 3 سینیئر ترین ججز میں سے ایک نامزد کرے گی: مسودہ
مزید پڑھ »
آئینی پیکج منظور ہونے پر یحییٰ آفریدی اگلے چیف جسٹس ہو سکتے ہیںآئین میں مجوزہ ترامیم میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز میں سے کیا جائے گا
مزید پڑھ »
جسٹس منصور کی عدم موجودگی، پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اقدامات چیلنج کردیےچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ، جسٹس امین الدین پر مشتمل کمیٹی کے 23 ستمبر اور یکم اکتوبر کے فیصلوں کو غیرقانونی قرار دیا جائے: درخواست میں استدعا
مزید پڑھ »
کیا شان اداکارہ ریما سے شادی کرنا چاہتے تھے؟ اداکار نے سوال پر کیا جواب دیا؟سینئر اداکار شان شاہد حال ہی میں ایک نجی ٹی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیرئیر کے حوالے سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی
مزید پڑھ »