ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان

پاکستان خبریں خبریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختو نخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ بدھ کے روز بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، قلعہ عبد الله ، پسین ، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور گردو نواح میں مطلع جزوی آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام اور رات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نار وال، گوجرنوالہ ، لاہور ، ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور ، رحیم یار خان، بہاولنگر اور گردو نواح میں بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی دُھند اور ہلکی اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09، گوپس، اسکردو، بگروٹ منفی 07، گلگت منفی 06، استور، ہنزہ اور کوئٹہ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔Dec 15, 2024 03:59 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بلوچستان میں موسم خشک، سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈبلوچستان میں موسم خشک، سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈپہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی پیش گوئی
مزید پڑھ »

ملک کے کن علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان؟ملک کے کن علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان؟اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان
مزید پڑھ »

بلوچستان؛ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاریبلوچستان؛ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاریشدید سرد علاقوں میں 16 دسمبر تا 28 فروری اور گرم علاقوں میں 22 تا 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی
مزید پڑھ »

کراچی میں ٹھنڈ کے ڈیرے، گزشتہ رات سب سے کم درجہ حرارت کس علاقے میں رہا؟کراچی میں ٹھنڈ کے ڈیرے، گزشتہ رات سب سے کم درجہ حرارت کس علاقے میں رہا؟آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »

بلوچستان میں آج سے سردی کی غیر معمولی لہر کا امکان، کراچی میں بھی موسم سردبلوچستان میں آج سے سردی کی غیر معمولی لہر کا امکان، کراچی میں بھی موسم سردگلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے
مزید پڑھ »

کراچی میں ہفتے کو بھی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیاتکراچی میں ہفتے کو بھی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیاتمحکمہ موسمیات کے مطابق اگلےچند روزتک شہرکا موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-14 02:17:05