پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشاگوئی کی ہے کہ عمران خان آہستہ آہستہ اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹیں گے اور پی ٹی آئی مختلف گروپس میں تقسیم ہو جائے گی۔
اگر عمران خان کے حق میں ٹرمپ نے کچھ کہا تو پھر ہم بھی ان کو ایبسلوٹلی ناٹ کہیں گے، منظور وسانبانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے مطالبات سے پسپائی اور پی ٹی آئی میں تقسیم کے حوالے سے پیش گوئی سامنے آ گئی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سیاسی پیش گوئی وں کی وجہ سے مشہور منظور وسان نے اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور پارٹی سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی پی رہنما منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اب آہستہ آہستہ اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹیں گے اور
ریلیف لینے کی کوشش کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے مطالبات کسی بھی صورت نہیں مانے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو پہلے مطالبات کیے تھے، ان سے بھی وہ پیچھے ہٹ جائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کا جو گزشتہ سال پریشر تھا، وہ نئے سال میں نظر نہیں آرہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی اور پارٹی کی پوزیشن کم ہوتی نظر آرہی ہے۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے حق میں ٹرمپ نے کچھ کہا تو پھر ہم بھی ان کو Absolutely Not کہیں گے۔اب انٹرنیشنل حالات بدل چکے ہیں، کوئی کسی کے پریشر میں نہیں آئے گا۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مختلف گروپس میں تقسیم ہوتے دیکھ رہا ہوں
امرान خان پی ٹی آئی تقسیم مطالبات پیش گوئی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات کی دعوت قبول کر لیہماری مذاکراتی کمیٹی ملاقات کے لیے جائے گی، ملاقات کی پیشرفت سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا: شیخ وقاص اکرم
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی رہنما: ہم اپنے دو مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گےپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے اپنا ایجنڈا فائنل کرلیا ہے، تمام گرفتار کارکنوں کی رہائی اور 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے 2 مطالبات ہیں، ان دو نکات پر عملدرآمد ہوگا تب بات چیت آگے بڑھ سکےگی۔
مزید پڑھ »
عمر آئیو ب: عمران خان کو فوراً رہا کروایا جائےپی ٹی آئی رہنما عمر آئیو ب نے کہا ہے کہ عمران خان، شاہ محمّد قureshi اور تمام قیدیوں کو فوراً رہا کروایا جائے۔
مزید پڑھ »
تحریک انصاف مذاکراتی عمل 31 جنوری تک مکمل کرنا چاہتی ہے، صاحبزادہ حامد رضاعمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھنےکا کہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، صاحبزادہ حامد رضا
مزید پڑھ »
رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو خوش کردیا، بانی پی ٹی آئی مسکرا دیےہم جلد ہی بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالیں گے، رانا ثنا اللہ کو کیوں فکر ہو رہی ہے ؟ علیمہ خان
مزید پڑھ »
عمران خان کی مطالبات سے پسپائی اور پی ٹی آئی میں تقسیم کا بڑا دعویٰاگر عمران خان کے حق میں ٹرمپ نے کچھ کہا تو پھر ہم بھی ان کو ایبسلوٹلی ناٹ کہیں گے، منظور وسان
مزید پڑھ »