موجودہ شدید دھند کی صورتحال کے باعث موٹروے پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے سمیت لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ، لاہور سے رجانہ، پنڈی بھٹیاں سے ملتان اور ملتان سے روہڑی تک کے موٹروے کے مختلف سیکشنز کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
ڈرائیورز کو دوران سفر اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کے استعمال کی تاکید کی گئی ہے
موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد نے کہا ہے کہ موٹروے ایم 2 لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ، ایم 3 لاہور سے رجانہ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان، اور ایم 5 ملتان سے روہڑی سمیت لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی شدت کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ ان سیکشنز پر شدید دھند کے باعث سفر کرنا انتہائی خطرناک ہو گیا ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں سفر کے لیے بہترین اوقات ہیں۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شدید دھند کی وجہ سے موٹروے سیکشنز بندموٹروے پولیس نے شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2, ایم 3 اور ایم 4 کے مختلف سیکشنز کو بند کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
لاہور، شدید دھند کے باعث موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند، شہریوں کو احتیاط کی ہدایتدھند کے موسم میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت محفوظ سفر کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے
مزید پڑھ »
پنجاب میں شدید دھند، موٹروے بندپنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے مختلف موٹروے بند ہو گئے ہیں۔ پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے باز رہنے اور دوران ڈرائیونگ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھ »
بلاول بھٹو کی ہائی پاور بورڈ میں شمولیت کی مانگ، اجلاس جنوری تک موخرپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے باعث اجلاس کو جنوری تک موخر کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
پولیس نے پسپا کرکے خوارجی دہشتگردوں سے مقابلہ کیا؛ لکھانی چوکی کا حملہپولیس نے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر کی گئی رات گئے حملے کے خلاف فوری جوابی کارروائی کی اور خوارجی دہشتگردوں کو پسپا کر دیا۔
مزید پڑھ »
لاہور میں 5 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتارتھانہ شالیمار پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو موقع سے گرفتار کیا، مقدمہ درج
مزید پڑھ »