امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، میزائل پروگرام کسی جارحیت کے لیے نہیں ہمارے دفاع کے لیے ہے، کابینہ سے خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میزائل پروگرام کے سبب ہم پر عائد امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، میزائل پروگرام پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حملہ کرنے والے خوارج میں سے آٹھ کو جہنم رسید کیا، ہمارے سپہ سالا خود وانا میں گئے اور فورسز کو حوصلہ دیا، جب تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا ہمارے ترقی و خوشحالی کی کاوشوں کے اصل ثمرات قوم تک نہیں پہنچ سکیں گے، اس کے لیے خاتمے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر تمام وسائل استعمال کیے جارہے ہیں، دہشت گردوں کا سر دوبارہ کچلا نہیں جاتا اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیراعظم نے میزائل پروگرام پر امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے جو ہم پر پابندیاں عائد کی ہیں اس کا کوئی جواز نہیں، پاکستان قطعی طور پر کوئی ایسا ارادہ نہیں رکھتا کہ اس کا ایٹمی پروگرام جارحیت کا شکار ہوجائے اس کا مقصد صرف پاکستان کی دفاعی قوت میں اضافہ کرنا ہے یعنی اگر پاکستان کے خلاف خدانخواستہ کوئی کارروائی ہوتی ہے تو ہم اس کا دفاع کرسکیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے، میزائل پروگرام کسی جارحیت کے لیے نہیں ہمارے دفاع کے لیے ہےوزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میزائل پروگرام کے سبب ہم پر عائد امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں۔
مزید پڑھ »
امریکی حکومت نے پاکستان کے میزائل پروگرام سے منسلک چار اداروں پر پابندیوں کا اعلان کیاامریکی حکومت نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک چار اداروں پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ پابندیوں کا مقصد پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی ترقی پر خدشات کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور ان کی ترسیل کے نظام کو روکنا ہے۔
مزید پڑھ »
میزائل پروگرام پر امریکی الزامات: پاکستان اپنے دفاع کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا، دفتر خارجہپاکستان خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیتوں کے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
مزید پڑھ »
ملیحہ لودھی: امریکی پابندیاں پاکستان پر کوئی اثر نہیںاقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں کوئی نئی چیز نہیں اور نہ ایسی چیزوں سے پاکستان پر کوئی اثر پڑتا ہے، پاکستان نے جب سے جوہری پروگرام کی کوشش کی امریکا نے پابندیاں لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے بھارت پر کبھی اس قسم کی پابندی نہیں لگائی، ان کا میزائل پروگرام تو بہت ایڈوانس ہے، یہ امریکا کا امتیازی رویہ ہے، ان پابندیوں کا پاکستان پر اثر زیرو ہوگا۔
مزید پڑھ »
امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر بیانامریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس پروگرام کی حمایت سے انکار امریکا کی دیرینہ پالیسی ہے۔
مزید پڑھ »
امریکا نے پاکستان کے میزائل پروگرام سے منسلک اداروں پر پابندیوں کا اعلانامریکہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام سے منسلک چار اداروں پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد پاکستان کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے ترقی اور ان کی ترسیل کو روکنا ہے۔
مزید پڑھ »