اے آئی مواد پر لیبل لگانے کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گمراہ کن مواد کی روک تھام کرنا ہے۔
میٹا کی جانب سے مئی 2024 سے فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز پر پوسٹ کی جانے والی آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی تمام تصاویر او ر ویڈیوز پر پر لیبل لگائے جائیں گے۔کمپنی کے مطابق اے آئی سے تیار شدہ تمام مواد پر لیبل لگائے جائیں گے، البتہ اے آئی سے تیار کردہ تصاویر یا ویڈیو کو اسی وقت ڈیلیٹ کیا جائے گا جب پالیسیوں کی خلاف ورزی ثابت ہوگی۔میٹا نے فیس بک صارفین کے لیے ایک بڑی تبدیلی متعارف کرا دیمیٹا نے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ 4 برس کے دوران بالخصوص 2023 میں لوگوں نے اے آئی کی مدد سے حقیقی...
بیان کے مطابق اوور سائیٹ بورڈ کی مشاورت سے پالیسی میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ 13 ممالک کے 23 ہزار سے زائد افراد میں ایک سروے بھی کرایا گیا، جس میں 82 فیصد نے اے آئی مواد پر لیبل لگانے کے حق میں ووٹ دیا۔ میٹا کی جانب سے پہلے ہی اس کے امیجن اے آئی انجن سے تیار کیے جانے والے مواد پر لیبلز اور واٹر مارک کا اضافہ کیا جاتا ہے۔
مگر مئی سے تھرڈ پارٹی ذرائع جیسے اوپن اے آئی، گوگل اور دیگر سے تیار کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز پر بھی لیبلز کا اضافہ کیا جائے گا۔ اے آئی مواد پر لیبل لگانے کا عمل میٹا کے سسٹم کے ساتھ مکمل کیا جائے گا جبکہ صارفین پر زور دیا جائے گا کہ وہ اے آئی آڈیو یا ویڈیو فائل اپ لوڈ کرتے ہوئے یہ واضح کریں کہ انہیں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت کا پارٹی اختلافات سے متعلق بیانات بند کرنے کا فیصلہدو ماہ سے میڈیا پر پی ٹی آئی میں اختلافات کا گیم چلاجا رہا ہے، پارٹی کے اندر میرے خلاف کوئی پروپیگنڈہ کرے تو کوئی جواب نہیں دیا جائے گاشیرافضل مروت
مزید پڑھ »
بائیکاٹ سے تنگ میکڈونلڈز کا اسرائیل میں اسرائیلی کمپنی سے اپنی تمام فرنچائزز خریدنے کا فیصلہالونیال کی جانب سےاسرائیلی فوجیوں کوکھانے عطیہ کرنے کے بعد مشرق وسطیٰ میں میک ڈونلڈز کی فروخت میں کمی آئی تھی۔
مزید پڑھ »
پاسپورٹ کے بغیر کینیڈا جانے والی پی آئی اے کی فضائی میزبان کو سزاکراچی : پاسپورٹ کے بغیر کینیڈا جانے والی پی آئی اے کی فضائی میزبان کو سزا کے طور پر 3 ماہ کیلئے انٹر نیشنل فلائٹس سے گراؤنڈ کردیا۔
مزید پڑھ »
چین میں دنیا کی سب سے بڑی لالٹین تیارتیار شدہ لالٹین کا وزن 44 ہزار کلوگرام سے بھی زیادہ ہے
مزید پڑھ »
صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، فوج کیخلاف سیاسی جماعت کے الزامات پر اظہار تشویشصدر مملکت کا رخنہ ڈالنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار
مزید پڑھ »
پی آئی اے کا نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ ،طیاروں کے کروڑوں روپے کے اضافی سپیئر ...کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایئرلائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ کے فیصلے کے تحت کروڑوں روپے مالیت کے حامل مختلف کیٹیگریز کے طیاروں کے اضافی سپیئر پارٹس فروخت کئے جائیں گے، طیاروں کے فروخت کئے جانے والے پرزوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئی...
مزید پڑھ »