امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق رکن کانگریس میٹ گیٹز پر سیکس اور منشیات پر 'ہزاروں ڈالر' خرچ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق رکن کانگریس میٹ گیٹز کے خلاف ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ انھوں نے امریکی سینیٹر ہوتے ہوئے سیکس اور منشیات پر 'ہزاروں ڈالر' خرچ کیے۔ یہ انکشاف ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے اخلاقیات کی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کا طویل عرصے سے انتظار جاری تھا۔ ان کے خلاف کئی برس سے جنسی بدعنوانی اور ممنوعہ منشیات کے استعمال کے الزامات پر تحقیقات جاری تھیں۔ میٹ گیٹز کو نومنتخب صدر ٹرمپ امریکہ کا اٹارنی جنرل بنانا چاہتے تھے۔ کمیٹی کو ایسے شواہد ملے کہ 42 برس کے میٹ گیٹز کو
سنہ 2018 میں اپنے دورۂ بہاماس کے دوران انتہائی قیمتی تحائف ملے۔ سابق سینیٹر نے ان الزامات کی متعدد بار تردید کی اور یہ کہا کہ انھیں نفرت انگیز مہم کا ہدف بنایا جا رہا ہے۔ اس تنازع کے دوران جب ان کا نام ملک کے اٹارنی جنرل کے لیے زیرغور تھا تو انھوں نے اپنا نام واپس لے لیا۔ کانگریس کی کمیٹی برائے اخلاقیات کی رپورٹ کے مطابق ’اس بات کے خاطر خواہ ثبوت موجود ہیں کہ سینیٹر میٹ گیٹز نے ایوان کے قواعد اور طرز عمل کے کی خلاف ورزی کی ہے، جس میں جسم فروشی، ریپ، منشیات کے غیر قانونی استعمال، ناجائز تحائف لینا، خصوصی احسانات یا مراعات اور کانگریس کی کارروائی میں خلل ڈالنا شامل ہے۔‘ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر جنسی تعلق اور منشیات کے لیے میٹ نے سنہ 2017 سے سنہ 2020 تک 12 مختلف خواتین کو مجموعی طور پر 90 ہزار ڈالر سے زیادہ کی ادائیگیاں کی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق گیٹز نے 2017 میں ایک 17 برس کی لڑکی کا بھی ریپ کیا اور اس کے لیے انھوں نے باقاعدہ 400 ڈالر کی ادائیگی بھی کی۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی کو معلوم تھا کہ وہ سیکس کے بدلے یہ رقم وصول کر رہی ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے بھی اس پر تحقیقات کی تھیں کہ میٹ نے ایک نابالغ لڑکی سے سیکس کیا مگر بعد میں پھر اس محکمے نے ان کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کی۔ پیر کے روز میٹ گیٹز نے عدالت سے اس رپورٹ کو جاری کرنے سے متعلق عارضی حکم امتناع کی استدعا کی ہے۔ انھوں نے اس کمیٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ ایک عام شہری تک اپنا دائرہ اختیار بڑھا رہی ہیں
POLITICS US CONGRESS MET GAETZ SEXUAL HARASSMENT DRUG ABUSE
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکی اٹارنی جنرل امیدوار پر جنسی زیادتی اور منشیات کے الزاماتممتاز امریکی قانون ساز میٹ گیٹز پر جنسی زیادتی اور منشیات کے استعمال کے سنگین الزامات لگے ہیں۔
مزید پڑھ »
اسلام آباد؛ شیر افضل مروت، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظملزمان پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور وال چاکنگ کا الزام ہے
مزید پڑھ »
ہوائیویو کے میٹ 70 گیارہ گھنٹے فون کے لئے کم متعصبیت کا دیکھا گیا ہےہوائیویو کے میٹ 70 گیارہ گھنٹے فون کے لئے کم متعصبیت کا دیکھا گیا ہے، جس سے ایپل اور دیگر چینی برینڈوں کے لئے مثبت ہے۔
مزید پڑھ »
امریکا کی بدنام زمانہ جیل میں 17 سال تک رہنے والا ایک بے گناہ قیدی رہاان پر القاعدہ کے ایک گروپ کا سہولت کار ہونے کا الزام تھا، البتہ ان پر کبھی کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا
مزید پڑھ »
چلی کے صدر پر خاتون کیساتھ جنسی ہراسانی اور نازیبا تصاویر لیک کرنے کا الزامخاتون کا جولائی 2013 سے جولائی 2014 تک صدر گیبریل بورک کے ساتھ ای میل پر رابطہ تھا
مزید پڑھ »
’پشپا ٹو‘ کی اسکریننگ میں جھگڑا، تھیٹر کینٹین کے مالک نے ایک شخص کا کان چبالیابل نہ دینے کے الزام پر کینٹین کے مالک اور شبیر نامی شخص کے درمیان جھگڑا ہوا: بھارتی میڈیا
مزید پڑھ »