اسلام آباد : نئی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، اسحاق ڈار وزیر خارجہ اور خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے۔......
تفصیلات کے مطابق نئی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، حلف برداری کی تقریب آج سہ پہرتین بجےایوان صدر میں ہوگی، جس میں صدر آصف زرداری نئے وزیروں سے حلف لیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی قائد میاں نوازشریف سے مشاورت کے بعد کابینہ کے نام فائنل کئے تھے، ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار وزیرخارجہ اور خواجہ آصف وزیردفاع ہوں گے جبکہ احسن اقبال کو ایک بار پھر منصوبہ بندی و ترقیات کا قلمدان ملے گا۔ عطا تارڑ کو وزیر اطلاعات، مصدق ملک کو وزیر توانائی بنایا جائے گا جبکہ جلیل عباس جیلانی مشیر اور طارق فاطمی معاون خصوصی برائے خارجہ امور ہوں گے۔
اورنگزیب خان مشیرخزانہ اور شمشاداختر معاون خصوصی خزانہ ہوں گی جبکہ سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مشیر داخلہ بنایا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ کا حجم مختصر رکھنے کا فیصلہکابینہ کل شام چار بجے حلف اٹھائے گی جوکہ 12 سے 14 وزراء پر مشتمل ہوگی
مزید پڑھ »
نو منتخب صدر آصف زرداری آج حلف اٹھائیں گےپاکستان کے 14 ویں نو منتخب صدر آصف علی زرداری آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں حلف برداری کی پُروقار تقریب شام 4 بجے ہوگی۔
مزید پڑھ »
وفاقی کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث اہم سمریوں کی منظوری التوا کا شکاراسلام آباد: شہباز شریف کے ایک ہفتہ قبل وزیر اعظم منتخب ہونے کے باوجود تاحال وفاقی کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث اہم سمریوں کی منظوری التوا
مزید پڑھ »
نواز اور شہباز شریف کی مشاورت، وفاقی کابینہ کے لیے نام طے کرلیےاے آر وائی نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ اور خواجہ آصف کو وزیر دفاع بنایا جائے گا، احسن اقبال وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی ہوں گے۔
مزید پڑھ »
پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دے گی، وفاقی کابینہ میں شمولیت میں دلچسپی نہیں: بلاول بھٹوچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت وفاقی کابینہ میں شمولیت میں دلچسپی نہیں رکھتی لیکن ان کی جماعت ن لیگ کے وزیرِ اعظم کے امیدوار کو ووٹ دے گی۔ دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں مجلسِ وحدت المسلمین کا پلیٹ فارم استعمال کرے گی اور خیبرپختونخوا میں...
مزید پڑھ »
کیا نئی حکومت ملک کو تاریخی قرضوں کے چنگل سے نکال پائے گی؟معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کو خراب معاشی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے ایک اکنامک مینجمینٹ منصوبے کی ضرورت ہے جس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے تاہم انتخابات کے بعد ملک میں سیاسی عدم استحکام کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں جس سے ملکی معیشت کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے جو ملک کے قرضوں کی واپسی کو مزید مشکل...
مزید پڑھ »