بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے نئے قرض پروگرام کے سلسلے میں میٹنگز کے دوران قرض معاہدے کے لیے درخواست تیار کر لی گئی۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نئے قرض پروگرام کے لیے 2 درخواستیں کریں گے، آئی ایم ایف سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی اور کلائیمیٹ چینج کے لیے اضافی فنڈ کے لیے...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے قرض پروگرام کے سلسلے میں میٹنگز کے دوران قرض معاہدے کے لیے درخواست تیار کر لی گئی۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نئے قرض پروگرام کے لیے 2 درخواستیں کریں گے، آئی ایم ایف سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی اور کلائیمیٹ چینج کے لیے اضافی فنڈ کے لیے درخواستیں کی جائیں گی۔ ذرائع وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات اور مختص بجٹ پر آئی ایم ایف حکام کے لیے بریفنگ تیار کی گئی ہے۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنراسٹیٹ بینک اور سیکریٹری وزارتِ خزانہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کے دوران معاشی اعشاریوں سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت کے نتیجے میں آئی ایم ایف مشن مذاکرات کے لیے آئندہ ماہ پاکستان پہنچ جائے گا، مشن نئے قرض پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں معاشی ٹیم کے ساتھ کام کرے گا۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی بینک کے حکام سے بھی ملاقات کے دوران فنانسنگ بڑھانے کے لیے معاشی ٹیم بات چیت کرے گی۔واضح رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس آج سے واشنگٹن میں شروع ہوں...
ذرائع کے مطابق وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستانی وفد ان اجلاسوں میں شرکت کرے گا، وزارتی اور اہم اجلاس 17 اپریل سے 19 اپریل کے دوران شیڈول ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے واشنگٹن پہنچ گیااسلام آباد : پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے واشنگٹن پہنچ گیا، پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرضے کے پیکج کی درخواست کرے گا۔
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ نئے پروگرام پر بات چیت کیلئے تیارپاکستان کے ساتھ آئندہ مہینوں میں نئے پروگرام پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں جبکہ پاکستانی ترقی سے متعلق پیش گوئی آئندہ ہفتوں میں جاری کریں گے: آئی ایم ایف ترجمان
مزید پڑھ »
پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا نیا قرض پروگرام حاصل کرنے کیلئے بات چیتاسلام آباد: پاکستانی تاریخ کے سب سے طویل اور بڑے نئے قرض پروگرام کے حوالے سے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان آئی ایم ایف سے 7 سے 8 ارب ڈالر تک کا نیا قرض پروگرام ملنے کیلئے ...اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف سے پاکستان کو 7 سے 8 ارب ڈالر تک کا نیا قرض پروگرام ملنے کی اُمید ہے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کلائمیٹ فنانسنگ کے لئے مذاکرات کا بھی عندیہ دے دیا ہے، جبکہ قرض کے موجودہ دستیاب کوٹہ میں اضافے کی بھی توقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پروگرام کے لئے درخواست آئندہ ماہ دی جائے گی، آئی ایم ایف سے...
مزید پڑھ »
موجودہ پروگرام : آئی ایم ایف کا ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہاراسلام آباد : آئی ایم ایف نے موجودہ پروگرام میں ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا ، آج مذاکرات مکمل نہ ہونے پر منگل کو مذاکرات کا مختصر دور ہوگا۔
مزید پڑھ »