ناروے حکام نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر پابندی عائد کر دی

پاکستان خبریں خبریں

ناروے حکام نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر پابندی عائد کر دی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 32 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 83%

اوسلو: (دنیا نیوز) نارویجن پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، دوبارہ ایسی مذموم کوشش کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

نارویجن حکام کی جانب سے جاری سخت ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہر کوئی اپنے خیالات کا آزادی سے اظہار کر سکتا ہے، جب تک قواعد وضوابط کی خلاف ورزی نہ ہو، تاہم قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر قانون حرکت میں آئے گا۔

ناروے حکومت نے پولیس کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ کسی کو بھی قرآن کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے پولیس کے لیے مذہبی علامتوں کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی سرگرمی کو روکنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی حکومت نے ناروے کے سفیر کو طلب کرتے ہوئے اس واقعے سے متعلق اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا جس میں چند انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کو جلانے کی کوشش کی تھی۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے واقعات سے دنیا کے ایک عشاریہ تین ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمتپی ٹی آئی رہنماؤں کی ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمتاسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناروے جیسے واقعات انسانیت کےلئےخطرہ ہیں۔
مزید پڑھ »

قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آگیاقرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آگیااسلام آباد(ویب ڈیسک)  جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ناروے میں
مزید پڑھ »

ناروے میں قرآن حکیم کی بے حرمتی کی کوشش پر لاہور میں احتجاجی مظاہرہناروے میں قرآن حکیم کی بے حرمتی کی کوشش پر لاہور میں احتجاجی مظاہرہقرآن پاک کی بے حرمتی کی مذموم کوشش پر ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے۔۔۔ تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates Ilyas
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-11 03:14:09