پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پی سی بی چیئرمین کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹر میں کہا ہے کہ میں آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیاں جھگڑے کا باعث نہیں بننا چاہتا ،اس طرح کا عدم استحکام اور بے یقینی صورتحال پی سی بی کیلئے ٹھیک نہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ ان حالات میں پی سی بی کی چئیرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان گزشتہ کئی روز سے تنازع چلا آ رہا تھا، ن لیگ چاہتی تھی کہ نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ کے معاملات کو بہتر انداز سے چلا رہے ہیں اس لیے انہیں ہی برقرار رکھا جائے جبکہ پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا حق ہے، حکومت اگر نجم سیٹھی کو رکھنا چاہتی ہے تو انہیں کہیں اور لگا دیا جائے۔
Salaam everyone! I don’t want to be a bone of contention between Asif Zardari and Shehbaz Sharif. Such instability and uncertainty is not good for PCB. Under the circumstances I am not a candidate for Chairmanship of PCB. Good luck to all stakeholders.
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے آؤٹچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان گزشتہ کئی روز سے تنازع چلا آ رہا تھا
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظورپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے کیس میں 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور ہو گئی۔
مزید پڑھ »