پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ نشو بیگم نے بتایا کہ ریمبو نے صاحبہ سے شادی کرنے کے لیے مجھے متاثر کیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نشو بیگم نے اپنی بیٹی اداکارہ صاحبہ کے ہمراہ ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ انکشافات کیے۔
نشو بیگم نے بتایا کہ شروع میں، میں ریمبو اور صاحبہ کی شادی کے خلاف تھی کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ پتہ نہیں ریمبو کی فیملی ایک ہیروئن کی بیٹی کو قبول کرے گی یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ریمبو سے اپنا گھر بنانے کو کہا کیونکہ میرا خیال تھا کہ وہ میری یہ بات سن کر صاحبہ کا پیچھا چھوڑ دے گا لیکن وہ سنجیدہ تھا اس لیے بہت محنت کرکے اس نے گھر بنالیا۔
نشو بیگم نے انکشاف کیا کہ ریمبو اور صاحبہ ایک دوسرے سے شادی کرنے کے لئے اتنے سنجیدہ تھے کہ دونوں نے وظیفے کرنے شروع کردیے تھے جب ان دونوں نے وظیفے کرنے شروع کیے تو یہ دیکھ کر میں دونوں کی شادی کیلئے راضی ہوگئی۔ دوسری جانب اداکارہ صاحبہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اصل نام ’صاحبہ‘ نہیں بلکہ ’مدیحہ‘ ہے اور ’مدیحہ‘ ایک بہت ہی شرمیلی سی اور اپنے آپ میں گم رہنے والی لڑکی ہے جبکہ ’صاحبہ‘ اس کے بالکل برعکس ہے۔
صاحبہ نے بتایا کہ اگر ریمبو کی ملاقات ’صاحبہ‘ کے بجائے ’مدیحہ‘ سے ہوتی تو شاید وہ مجھ سے کبھی بھی شادی نہ کر پاتے یا پھر ہماری شادی میں کچھ سال کی تاخیر ہو جاتی کیونکہ صاحبہ زندگی کا ہر فیصلہ کرنے میں جلد بازی کرتی ہے جبکہ مدیحہ ہوتی تو شاید ایسا نہ کرتی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
صاحبہ کو اتنے برسوں والد سے ملنے کیوں نہ دیا؟ نشو نے سچ بتادیالالی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ کو تقریباً 42 سال تک والد سے نہ ملنے دینے کے الزامات پر نشو بیگم نے اپنا موقف بیان کیا ہے۔
مزید پڑھ »
صاحبہ کی والدہ اور مایہ ناز اداکارہ نشو بیگم کو شادی کی پیشکشحال ہی میں نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بتارہی ہیں کہ انہیں آج کل لوگ پروپوز کر رہے ہیں
مزید پڑھ »
اب بھی لوگ شادی کی پیشکش کرتے ہیں، نشو بیگم کا انکشافکئی لوگ مجھے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، نشو بیگم
مزید پڑھ »
ماں بننے کے بعد ٹیم میں کم بیک کیسے کیا؟ بسمہ معروف نے بتادیاسابق کپتان کا کہنا تھا کہ شادی اور پھر ماں بننے کے بعد پی سی بی اور والدین نے بہت سپورٹ کیا جس کی وجہ سے ٹیم میں واپسی ممکن ہوئی۔
مزید پڑھ »
صاحبہ کی والدہ نشو نے باپ بیٹی کی پہلی ملاقات پر کیا کہا؟علیحدگی کی کہانی ...لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی سینئر اداکارہ نشو نے اپنے سابقہ شوہر امام ربانی سے علیحدگی کے حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب میں 7 ماہ کی حاملہ تھی تو امام ربانی جھگڑے کے بعد مجھے چھوڑ کر چلے گئے تھے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں اداکارہ صاحبہ نے انسٹاگرام پر اپنے سگے والد سے پہلی بار ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا...
مزید پڑھ »
صاحبہ کی والدہ نشو نے باپ بیٹی کی پہلی ملاقات پر کیا کہا؟جب میں 7 ماہ کی حاملہ تھی تو امام ربانی کا مجھ سے بہت جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد وہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے تھے: اداکارہ نشو
مزید پڑھ »