نعیم الحق کی وفات پر پی ٹی آئی کا 3 روزہ سوگ کا اعلان، سیاسی سرگرمیاں معطل -
پاکستان تحریک انصاف نے نعیم الحق کی وفات پر تمام سیاسی سرگرمیاں 3 دن کے لیے معطل کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر کی ہدایت پر مرکزی نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی نے آئندہ 3 روز کیلئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 3 روز تک پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی تاہم پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ تعزیت و فاتحہ خوانی کیلئے کھلا رہے گا، نعیم الحق مرحوم کی ملک و جماعت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں بھی مرحوم رہنما کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نعیم الحق کی نمازہ جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائے گی | Abb Takk News
مزید پڑھ »
جب بھی آزمائش کا وقت آیا نعیم الحق کو ساتھ کھڑا پایا، عمران خان - ایکسپریس اردونعیم الحق کو دو برس تک ہمت کے ساتھ کینسر سے لڑتے دیکھا، وہ آخری وقت تک پارٹی معاملات میں شریک رہے، وزیر اعظم
مزید پڑھ »