نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف اور ایک اور نیب ریفرنس کی تیاری
نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر مل کیس میں ریفرنس دائر کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ کیس میں نواز شریف اور مریم نواز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب کے تفتیشی افسر نے ریفرنس کی تیاری کے حوالے سے چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو بھی آگاہ کردیا ہے اور چوہدری شوگر ملز کا ابتدائی ریفرنس رواں ماہ دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
نیب زرائع کے مطابق چوہدری شوگر مل کیس میں نواز شریف سے 2 مرتبہ سوالات کا سیشن ہوا تاہم سابق وزیراعظم دونوں مرتبہ نیب کے سوالات کا تسلی بخش جوابات نہیں دے سکے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے مریم نواز کو ریفرنس آنے تک حاضری سے استثنٰی دے رکھا ہے، جب کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بھی 4 ہفتوں کے لیے حاظری معافی کی درخواست منظور ہو چکی ہے، ریفرنس آنے کے بعد ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر : کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 121واں دن، نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑمقبوضہ کشمیر : کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 121واں دن، نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ Kashmir Bleeds Curfew Lockdown Enter 121st Consecutive UN UNHumanRights UN_Radio UN_News_Centre ForeignOfficePk Pakistan
مزید پڑھ »
نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، بدعنوانی کے مختلف ریفرنسز کی منظوری کا امکان
مزید پڑھ »
نیب لاہور کا شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم - ایکسپریس اردومنجمد کیے جانے والے اثاثوں میں ایبٹ آباد، جوہر ٹاؤن، چنیوٹ اور ڈیفنس فیز 5 لاہور کی پراپرٹیز شامل ہیں، ذرائع
مزید پڑھ »
نیب کا شہبازشریف کے اثاثے منجمد کرنے کا حکمنیب کا شہبازشریف کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم SamaaTV
مزید پڑھ »