نواز شریف کے معاملے پر وزارت قانون سے رائے مانگی ہے، عمران خان کا مقابلہ فوج سے نہیں ریاست سے ہے: انوار الحق کاکڑ

پاکستان خبریں خبریں

نواز شریف کے معاملے پر وزارت قانون سے رائے مانگی ہے، عمران خان کا مقابلہ فوج سے نہیں ریاست سے ہے: انوار الحق کاکڑ
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 59%

بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاکستان واپس آنے کی صورت میں ممکنہ گرفتاری اور جیل بھیجنے جیسے معاملات پر حکومت نے وزارت قانون سے رائے طلب کر لی ہے اور اگر چیئرمین تحریک انصاف کو عدالتوں سے کوئی ریلیف نہ ملا تو پھر ’بدقسمتی سے عمران خان کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نومبر 2019 میں اپنی سزا کے دوران قید میں خون میں پلیٹلیٹس کی مقدار کم ہو جانے کی وجہ سے جیل سے ہسپتال منتقل کر دیے گئے تھے۔ میڈیا میں اُن کی صحت کے بارے میں شدید تحفظات کا خدشہ ظاہر کیا تھا جبکہ طبی ماہرین نے ان کی خرابیِ صحت کی تصدیق کی تھی جس پر حکومت نے انھیں علاج کرانے کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی تھی۔

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ’نواز شریف کے معاملے کے دو پہلو ہیں، ایک تو سیاسی ہے تاہم اس بحث میں جائے بغیر، اگر مروجہ قوانین کے تحت دیکھا جائے تو یہ فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔ ایک سزا یافتہ شخص کو عدالتوں نے اجازت دی تھی، ایگزیکٹیو نے نہیں دی تھی۔ تو یہ سوال عدالتوں کے پاس ہے ایگزیکٹیو کے پاس نہیں ہے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’نواز شریف کے خلاف جو فیصلہ آیا تھا وہ ایک فردِ واحد کے خلاف فیصلہ تھا۔ جس پر کچھ نے شادیانے بجائے لیکن اسی سیاسی شخص کی جماعت نے اگلے انتخابات میں 90 کے قریب نشستیں بھی حاصل کی تھیں۔‘انتخابات میں حکومت کی غیرجانبداری کو یقینی بنانے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ’پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ قطعاً کوئی سختی نہیں برتی جائے گی۔ ہاں اُن لوگوں کے ساتھ قانون کے مطابق ضرور نمٹا جائے گا جو منفی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں اور وہ مخصوص...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

نواز شریف کی واپسی پر قانون کے مطابق عمل ہوگا، نگراں وزیراعظمنواز شریف کی واپسی پر قانون کے مطابق عمل ہوگا، نگراں وزیراعظملندن: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی پرقانون کےمطابق عمل ہوگا، اس سلسلے میں وزارت قانون سے بھی رائے لیں گے۔
مزید پڑھ »

نواز شریف کی واپسی پر قانون کے مطابق عمل ہوگا، نگراں وزیراعظمنواز شریف کی واپسی پر قانون کے مطابق عمل ہوگا، نگراں وزیراعظملندن: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی پرقانون کےمطابق عمل ہوگا، اس سلسلے میں وزارت قانون سے بھی رائے لیں گے۔
مزید پڑھ »

قرآن پاک تصحیح شدہ ترجمہ کیس: نگران وزیراعظم وزیراعلی پنجاب16 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ طلبقرآن پاک تصحیح شدہ ترجمہ کیس: نگران وزیراعظم وزیراعلی پنجاب16 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ طلبلاہور ہائیکورٹ نے قرآن پاک کے تصحیح شدہ ترجمہ سے متعلق کیس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو 16 اکتوبر کو پیش ہونے کا
مزید پڑھ »

گیلپ سروے مقبولیت کے اعتبار سے عمران خان کا پہلا جبکہ نواز شریف کا پانچواں نمبرکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)حالیہ گیلپ سروے کے مطابق پاکستان کے مقبول ترین لیڈر عمران خان ہیں جبکہ ان کے سیاسی حریف نواز شریف کا نمبر پانچواں ہے۔
مزید پڑھ »

’ٹائیگر3‘ کا ٹیزر جاری، سلمان خان نے بھارت سے 'کریکٹر سرٹیفکیٹ' مانگ لیا’ٹائیگر3‘ کا ٹیزر جاری، سلمان خان نے بھارت سے 'کریکٹر سرٹیفکیٹ' مانگ لیاٹیزر کا آغاز سلمان خان کی جھلک سے ہوتا ہے
مزید پڑھ »

ترجمۂ قرآن میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، نگراں وزیراعظم عدالت طلبترجمۂ قرآن میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کیس، نگراں وزیراعظم عدالت طلبیہ کسی ایک کا نہیں، ہم سب کا کیس ہے، 8 ماہ سے وفاقی حکومت کی رپورٹ جمع نہ کروانے پر لاہور ہائیکورٹ کا اظہار برہمی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-28 09:51:10