اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ضمانت ملنے کے امکانات روشن اور واضح ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کیسز میں حفاظتی ضمانت لینے کا ارادہ ہے، ان کی حفاظتی ضمانت سے متعلق قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے، نواز شریف خود پر لگے الزامات کا سامنا کریں گے، 16 ماہ کی مشکلات اور جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے رکھیں گے، ماضی میں بھی نواز شریف نے ملک کو بحران سے نکالا، نواز شریف نے ہمیشہ آخری حد تک کوشش کی کہ ملک کے حالات نہ بگڑیں، انہوں نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے کوشش کی ہے۔ عوام کی بڑی تعداد جلسے کی صورت میں نواز شریف کا استقبال کرے گی، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کے کیس کی سماعت ہو چکی، جس میں ضمانت مل چکی ہے۔رانا ثنا نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے غلط عزائم کی وجہ سے مشکلات میں ہیں، وہ کسی سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بن رہے، ان کے خلاف کریک ڈاؤن 9 مئی کے واقعات کے بعد ہو رہا ہے۔ نیدر لینڈ ز کے بلے باز کی حار ث روف سےتکرار ، پھر کیا ہوا؟ ویڈیوز دیکھیں
اسلام آباد مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ضمانت ملنے کے امکانات روشن اور واضح ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کیسز میں حفاظتی ضمانت لینے کا ارادہ ہے، ان کی حفاظتی ضمانت سے متعلق قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے، نواز شریف خود پر لگے الزامات کا سامنا کریں گے، 16 ماہ کی مشکلات اور جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے رکھیں گے، ماضی میں بھی نواز شریف نے ملک کو بحران سے نکالا، نواز شریف نے ہمیشہ آخری حد تک کوشش کی کہ ملک کے حالات نہ بگڑیں، انہوں نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے کوشش کی ہے۔ عوام کی بڑی تعداد جلسے کی صورت میں نواز شریف کا استقبال...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے: شہباز شریفلاہور ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم بھی سیاست کو بچانے کیلئے ریاست کو ڈبو سکتے تھے، یہ کوئی مشکل کام نہیں تھا لیکن ہم نے فیصلہ کیا سیاست کو نقصان پہنچتا ہے پہنچ جائے ریاست بچ جائے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ذاتی مقاصد کی خاطر ریاست کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ہماری 16ماہ کی مخلوط حکومت میں چیلنجز، مشکلات اور تاریخ کا بڑا سیلاب آیا، آئی ایم ایف کا بڑا چیلنج ہمارے سامنے تھا، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ شرائط طے کی تھیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف ہمیں معاشی بدحالی ورثے میں ملی، دوسری طرف لانگ مارچ اور دھرنے تھے، 9 مئی کو پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف بغاوت ہوئی، اس سال گندم کی پیداوار کا 10 سالہ ریکارڈ ہے، کپاس کی پیداوار میں بھی پچھلے سالوں کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔ صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہم نے مسائل حل کرنے کیلئے جان توڑ کوشش کی، خدانخواستہ پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو کیا صورت گری ہوتی؟ ملک دیوالیہ ہوجاتا تو ایل سیز نہ کھل پاتیں، ادویات نہ مل رہی ہوتیں، پٹرول پمپ پر لائنیں لگیں ہوتیں،لاکھوں لوگ بیروزگار ہوتے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے بجٹ میں یوتھ پیکیج دیا، اربوں روپے کے یوتھ لان دیئے، میری نظر میں پاکستان کو دیوالیہ پن سے بچانے کیلئے اللہ نے مدد کی، نوازشریف کے دور میں ہر سال رمضان پیکیج دیا جاتا تھا، اس سال بھی رمضان شریف میں مفت آٹے کا پروگرام دیا گیا، آئی ایم ایف کے سامنے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، میں نے مطالبہ کیا تھا 200یونٹ بجلی استعمال کرنے والے پر بوجھ نہیں پڑنے دیں گے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے قائد اگر کہتے ہم نے سیاست بچانی ہے تو میں 2منٹ بھی انتظار نہ کرتا استعفیٰ دے دیتا، انتہائی محدود وقت اور وسائل میں جو کچھ بھی حقیر خدمت کرسکتے تھے کی، اگر ملک دیوالیہ ہوجاتا تو سری لنکا سے بھی برا حال ہونا تھا، گھبرانے کی ضرورت نہیں، انشاءاللہ اچھا وقت آئے گا۔ پاکستان کا نیدر لینڈز کو جیت کیلئے 287 رنز کا ہدف
مزید پڑھ »
اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے: شہباز شریفلاہور: صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔ لاہور ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم بھی سیاست کو بچانے کیلئے ریاست کو ڈبو سکتے تھے.، یہ کوئی مشکل کام نہیں تھا لیکن ہم نے فیصلہ کیا سیاست کو نقصان پہنچتا ہے پہنچ جائے ریاست بچ جائے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ذاتی مقاصد کی خاطر ریاست کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا. ہماری 16ماہ کی مخلوط حکومت میں چیلنجز، مشکلات اور تاریخ کا بڑا سیلاب آیا. آئی ایم ایف کا بڑا چیلنج ہمارے سامنے تھا.گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ شرائط طے کی تھیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف ہمیں معاشی بدحالی ورثے میں ملی، دوسری طرف لانگ مارچ اور دھرنے تھے. 9 مئی کو پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف بغاوت ہوئی. اس سال گندم کی پیداوار کا 10 سالہ ریکارڈ ہے.کپاس کی پیداوار میں بھی پچھلے سالوں کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہم نے مسائل حل کرنے کیلئے جان توڑ کوشش کی، خدانخواستہ پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو کیا صورت گری ہوتی؟ ملک دیوالیہ ہوجاتا تو ایل سیز نہ کھل پاتیں، ادویات نہ مل رہی ہوتیں، پٹرول پمپ پر لائنیں لگیں ہوتیں،لاکھوں لوگ بیروزگار ہوتے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے بجٹ میں یوتھ پیکیج دیا، اربوں روپے کے یوتھ لان دیئے، میری نظر میں پاکستان کو دیوالیہ پن سے بچانے کیلئے اللہ نے مدد کی. نوازشریف کے دور میں ہر سال رمضان پیکیج دیا جاتا تھا. اس سال بھی رمضان شریف میں مفت آٹے کا پروگرام دیا گیا. آئی ایم ایف کے سامنے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، میں نے مطالبہ کیا تھا 200یونٹ بجلی استعمال کرنے والے پر بوجھ نہیں پڑنے دیں گے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے قائد اگر کہتے ہم نے سیاست بچانی ہے تو میں 2منٹ بھی انتظار نہ کرتا استعفیٰ دے دیتا. انتہائی محدود وقت اور وسائل میں جو کچھ بھی حقیر خدمت کرسکتے تھے کی، اگر ملک دیوالیہ ہوجاتا تو سری لنکا سے بھی برا حال ہونا تھا. گھبرانے کی ضرورت نہیں، انشاءاللہ اچھا وقت آئے گا۔ عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
مزید پڑھ »
برطانوی ہسپتال نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دیبرطانیہ کے رائل برومپٹن اسپتال نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ رائل برومپٹن اسپتال کے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ پروفیسر کارلو ڈی ماریو کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔برطانوی معالج کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے. جس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کی علامات ہیں۔شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے انہیں پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کی بائی پاس سرجری اور انجیو پلاسٹی کے سبب نواز شریف کا مسلسل چیک اپ کیا۔ہم نے نواز شریف کی پہلے اینٹی اینجنل تھراپی کی بہتری کے لیے علاج کیا، نواز شریف کو انجائنا علامات اور کورونا کی وجہ سے پاکستان جانے سے روک دیا تھا۔رائل برومپٹن اسپتال کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرض کی علامات بڑھ گئیں تو ہم نے نواز شریف کی انجیو پلاسٹی دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا، نواز شریف کی انجیو پلاسٹی نومبر 2022میں کی گئی. اس دوران نواز شریف کو اسٹنٹ بھی ڈالے گئے۔ اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے: شہباز شریف
مزید پڑھ »
عوام کی عدم دلچسپی، ن لیگی رہنماؤں کا نواز شریف کو واپسی مؤخر کرنے کا مشورہلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ن لیگی رہنماؤں نے عوام کی عدم دلچسپی کے باعث نواز شریف کو لندن سے وطن واپسی موخر کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ن لیگی رہنماؤں کے مفاہمتی گروپ کا کہنا ہے کہ فی الحال مہنگائی، بے روزگاری اور بے تحاشا یوٹیلیٹی بلز سے پریشان عوام کو نواز شریف کی وطن واپسی میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور میں عوامی رابطہ مہم شروع کر کے عوامی رائے بھانپ چکے ہیں اس لیے موجودہ حالات میں عوام کی جانب سے نواز شریف کے شایان شان استقبال کی توقع رکھنا مناسب نہیں۔ شاہد خاقان عباسی بھی لندن میں نواز شریف سے ملاقات میں یہی موقف دہرا چکے ہیں تاہم نواز شریف واپسی کا ذہن بنا کے اور پارٹی کو استقبال کی تیاری کا کہہ چکے ہیں۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں آگے نہیں جائے گی، ہر بھجن سنگھ کی رائے رہنماؤں کا موقف ہے کہ ابھی عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا، عام انتخابات کے قریب یا باقاعدہ تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد نواز شریف وطن واپس آئیں تو زیادہ بہتر ہے۔
مزید پڑھ »
نواز شریف کو واپسی کے سفر کیلئے کسی گارنٹی یا یقین دہانی کی ضرورت نہیں: اسحاق ...اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں. ان کی واپسی کسی گارنٹی کا نتیجہ نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قائد مسلم لیگ کو واپسی کے سفر کیلئے کسی گارنٹی یا یقین دہانی کی ضرورت نہیں. نواز شریف کی واپسی پر ضمانت کا عمل بھی ہو جائے گا. آج تک اس ملک میں کس کو حفاظتی ضمانت نہیں ملی، میں نے حفاظتی ضمانت لینے سے انکار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی حقیقی ویلیو 250 روپے ہے، ستمبر 2022 میں کہا تھا کہ ڈالر ریٹ 200 سے کم ہونا چاہیے، ڈالر کو 250 روپے کے قریب آنا چاہئے، کوئی وجہ نہیں کہ ڈالر کی قیمت واپس اوپر جائے.انٹر بینک سسٹم اور ایکسچینج کمپنیاں ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہیں. ہمارے دور میں بھی ڈالر کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف ایکشن لیا گیا تھا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امید ہے آئی ایم ایف کا اگلا اقتصادی جائزہ کامیاب ہوگا، جس کے نتیجے میں پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی، تمام قوتیں مل کر کام کر رہی ہیں، کوئی قوت مجھے ناکام نہیں کرنا چاہتی تھی، سب قوتیں مل کر کام کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا۔سابق وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو دوبارہ معاشی قوت بنا کر جی ٹونٹی میں شامل کرنا ہے. مہنگائی کے خاتمے اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ہمت کی ضرورت ہے۔ لاہور کا ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر دوسری جانب وکیل امجد پرویز نے رجسٹرار آفس میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی۔برطانوی معالج کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو ابھی بھی دل کے عارضے کی شکایات ہیں. انہیں شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے، نواز شریف کی ماضی میں ہونے والی بائی پاس سرجری اور انجیو پلاسٹی کی وجہ سے مسلسل چیک اپ ہوتا رہا۔سابق وزیراعظم کے معالج نے رپورٹ میں لکھا کہ ہم نے نواز شریف کی پہلے اینٹی اینجنل تھراپی کی بہتری کیلئے علاج کیا، قائدمسلم لیگ ن کو انجائنا کی علامات اور کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان جانے سے روک دیا تھا، جب نواز شریف میں مرض کی علامات بڑھ گئیں تو ہم نے ان کی انجیو پلاسٹی دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی انجیو پلاسٹی نومبر 2022 میں کی گئی، اس دوران نواز شریف کو سٹنٹ بھی ڈال
مزید پڑھ »
صحافیوں کو بغض اور حسد سے پاک ہوکر کام کرنا چاہیے، نواز شریفلندن: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو بغض اور حسد سے پاک ہوکر کام کرنا چاہیے۔
مزید پڑھ »