سچل سفرو سعدی ٹاؤن میں 28 سالہ علی زاہد نے معاشی و مالی تنگدستی کے مجبوری میں خودکشی کر لی۔ اس نے گلے میں نائیلون کی رسی کا پھندا لگایا اور کلائی کی رگ بھی کٹ لی۔ ایس ایچ او سچل کی پولیس نے ابتدائی تحقیقات کیے ہیں۔
سچل سعدی ٹاؤن میں نوجوان نے معاشی و مالی بدحالی سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی جبکہ نوجوان آن لائن بائیک رائیڈر کا کام کرتا تھا۔
تفصیلات کےمطابق سچل کے علاقے صفورا سعدی ٹاؤن بلاک 5 میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لٹکتی ہوئی لاش ملی جس کی کلائی کی رگ بھی کٹی ہوئی تھی ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او سچل انسپکٹر اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 28 سالہ علی زاہد کے نام سے کی گئی جو کہ آن لائن بائیک رائیڈر کا کام کرتا تھا ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ متوفی غیر شادی شدہ اور کرایے کے گھر میں دو بہنوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھا جبکہ وہ مالی و معاشی تنگدستی کا شکار تھا اور اس وجہ سے اس نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں نائیلون کی رسی کا پھندا لگا کر پنکھے کے ہک سے باندھ کر خودکشی کرلی۔
متوفی نے خودکشی سے قبل اپنی کلائی کی رگ بھی کاٹ لی تھی جس سے بہنے والا خون فرش پر جمع ہوا تھا تاہم پولیس اس حوالے سے اہلخانہ سے معلومات حاصل کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔چمپئینز ٹرافی؛ ہم زخم سہہ لیں گے اپنی بے عزتی نہیں کرائیں گے، محسن نقوی کا آئی سی سی کو دو ٹوک جوابخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
خودکشی نوجوان بائیک رائیڈر معاشی تنگدستی سچل پولیس
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
زلزلہ متاثرین کیس؛ حکومت رقم دے دیتی تو لوگ اب تک خود گھر بنا چکے ہوتے، جسٹس جمال مندوخیلآئینی بینچ نے اکتوبر 2005 زلزلہ متاثرین کیس میں حکومتوں سے پراگرس رپورٹ طلب کر لی
مزید پڑھ »
پنجاب میں نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کے 12 غیر قانونی شکاری و ڈیلرز گرفتار، بھاری جرمانے عائدطوطوں کی آن لائن خریدوفروخت میں ملوث دو ملزمان کو آن لائن ٹریفکینگ کمبٹ یونٹ نے تلاش کر کے گرفتار کیا
مزید پڑھ »
سلمان خان نے والد سلیم خان کی پہلی بائیک کے ساتھ جذباتی تصاویر شیئر کیںبائیک سلیم خان کو ان کے بیٹے سہیل نے سالگرہ کے موقع پر تحفے میں دی تھی اور یہ خاندان کے لیے بے حد خاص اہمیت رکھتی ہے
مزید پڑھ »
شہر قائد میں 2 نوجوان کے جانے کے ساتھ مختلف حادثات، کیماڑی میں خاتون کی پھندا لگی لاششہر قائد میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے، جب کہ کیماڑی سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
مزید پڑھ »
سچل سے معاشی تنگی کے نتیجے میں نوجوان نے خودکشی کرلی28 سالہ نوجوان نے معاشی تنگی اور مالی بدحالی کے نتیجے میں خودکشی کرلی۔ اسے ایس ایچ او سچل نے 28 سالہ علی زاہد کے نام سے شناخت کی گئی۔
مزید پڑھ »
کراچی؛ سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے نوجوان کو سینے میں گولی مارکر قتل کر دیاابتدائی طور پر قتل ذاتی رنجش کا نتیجہ بتایا جاتا ہے، ایس ایچ او غلام حسین پیرزادہ
مزید پڑھ »