ابتدائی طور پر قتل ذاتی رنجش کا نتیجہ بتایا جاتا ہے، ایس ایچ او غلام حسین پیرزادہ
سرجانی ٹاون میں نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو سینے میں گولی مار کر قتل کردیا اور فرارہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون کے علاقے سرجانی سیکٹر ٹو 52A پٹی کچے راستے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو سینے پر گولی مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرارہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور موقع معائنہ کے بعد لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔
ایس ایچ او غلام حسین پیرزادہ کے مطابق مقتول کی شناخت 25 سالہ محمد خالد ولد محمد بخش کے نام سے ہو ئی جس مقام پر نوجوان کو قتل کیا گیا وہ راستہ سنسان اور جھاڑیوں والا ہے مقتول مذکورہ راستے سے شہر کی جانب سے آرہا تھا اور اپنے گھر کی جانب جارہا تھا مقتول جالائی گوٹھ کا رہائشی تھا، ابتدائی طور پر قتل ذاتی رنجش کا نتیجہ بتایا جاتا ہے۔
ایس ایچ او کے مطابق ملزمان مقتول سے کچھ چھینے بغیر موقع سے فرارہوئے ہیں مقتول کی موٹرسائیکل، موبائل فون سمیت دیگر سامان موجود ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہی ہے۔Nov 23, 2024 10:12 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سرجانی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار نوجوان کو قتلسرجانی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو سینے میں گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے قتل کی جگہ سے موقع معائنہ کیا اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔
مزید پڑھ »
سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کا چہرا دکھا دیاسدھو موسے والا کا اصل نام شبھدیپ سنگھ تھا جنہیں 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا
مزید پڑھ »
بین الاقوامی دباؤ مسترد؛ ایران میں قتل کے مجرم یہودی باشندے کو پھانسییہودی نوجوان نے ایران میں سرعام ایک شہری کو قتل کردیا تھا
مزید پڑھ »
بابا صدیقی کے قتل پر کیا کیا دینے کا وعدہ ہوا؟ گرفتار شوٹر کے دوران تفتیش انکشافات12 اکتوبر کو بھارتی سیاسی شخصیت اور سلمان خان کے قریبی بابا صدیقی کو ممبئی میں 3 مسلح افراد نے قتل کر دیا تھا
مزید پڑھ »
چین میں کئی ہرہم قتل کے بعد سیکیورٹی میں بہتریچین میں کئی ہرہم قتل کے بعد عوامی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مقامی حکام اور پولیس کو زیادہ سے زیادہ سروسز میں اضافہ کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ؛ ایک افسر ہلاک اور 3 اہلکار زخمیمقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوج پر دھاوا بول دیا
مزید پڑھ »