عام انتخابات میں کامیابی کے بعد شاہ چارلس کی جانب سے لیبر لیڈر کئیر اسٹارمر کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی گئی ہے
کئیر اسٹارمر کی جانب سے ریچل ریوز کو وزیر خزانہ تعینات کیا گیا ہے، وہ برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ہوں گی۔
اینجلا رائینر کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سونپ دیا گیا ہے جبکہ ڈیوڈ لیمے برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ہوں گے۔یوویٹ کُوپر برطانیہ کے نئے وزیرِ داخلہ ہوں گی، بریجٹ فلپسن کو وزیر تعلیم اور ویس اسٹریٹنگ کو وزیر صحت مقرر کیا گیا ہے۔نئے وزیر اعظم کی نئی کابینہ میں ایڈ ملی بینڈ کو وزارتِ توانائی سونپی گئی ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے ۔
برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کئیر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ وہ ابھی شاہی محل سے واپس آئے ہیں اور انہوں نے بادشاہ چارلس کی جانب سے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے۔برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کا 14 سالہ دور ختم ہوگیا جہاں قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے جس کے بعد سر کئیر اسٹارمر نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔
برطانیہ میں عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں 650 میں سے 648 نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں اور لیبر پارٹی نے اب تک 412 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔حکومت سازی کیلئے پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں سے 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور لیبر پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈنمارک کی وزیر اعظم پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار: ’اس واقعے کے بعد وزیر اعظم صدمے میں ہیں‘ڈنمارک کی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ کوپن ہیگن کی ایک گلی میں وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن پر ہونے والے حملے کے بعد وہ 'صدمے' میں ہیں۔
مزید پڑھ »
چینی کی قیمت میں اضافے پر برآمد روک دی جائے گی، کابینہ نے کمیٹی بنادیکابینہ اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں کسی بھی قسم کے اضافے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھ »
حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیاکابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کو عید تعطیلات کی سمری ارسال کی جسے انہوں نے منظور کرلیا
مزید پڑھ »
مودی کی تقریب حلف برداری میں شاہ رخ اور اکشے بغل گیر، تصویر وائرلبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بطور وزیر اعظم حلف برداری کی تقریب میں اداکار اکشے کمار اور شاہ رخ خان کی تصویر وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھ »
بھارتی ٹیم کا وطن واپسی پر فقیدالمثال استقبال، پورا ممبئی امڈ آیاکھلاڑیوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور پھر ممبئی میں وکٹری پریڈ کرتے ہوئے وانکھڈے اسٹیڈیم پہنچے جہاں شائقین کی بڑی تعداد نے ویلکم کیا۔
مزید پڑھ »
بابر اعظم نے سپر اوور میں کیا غلطی کی؟ یووراج سنگھ نے بتادیاسابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد بابر اعظم کی غلطی بیان کردی۔
مزید پڑھ »