صادق آباد کے بڑے گوداموں چینی کی ذخیرہ اندوزی کا انکشاف ہوا: ترجمان نیب
ترجمان نیب لاہور نے بتایا کہ صادق آباد میں بڑے چینی ڈیلر کی جانب سے تاجروں کے اربوں روپے سمیت روپوش ہونےکی رپورٹ موصول ہوئی جس پر ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے فوری تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دی۔
ترجمان نیب کے مطابق چینی اسکینڈل کے مرکزی ملزم شیخ راشد اور شریک ملزمان کاشف علی اور فیصل علی کے خلاف ڈائریکٹ انکوائری کا حکم دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب تقتیشی ٹیم نے صادق آباد میں چھاپا مارا جہاں ملزمان کی جانب سے متعدد مقامات پر بڑے گوداموں میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنےکا انکشاف ہوا،گوداموں کو چینی اسٹاک کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈی جی نیب لاہور کے احکامات پر تمام گوداموں اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کو ملزمان کی جائیدادوں پر ریسیور کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لیے اجازت مانگی تھی۔ملزمان چینی کے لین دین کیلئے بروکری کرتے تھے، ملزمان نے مختلف اضلاع کے چینی کے تاجروں سے پیسے وصول کیے: ڈی پی او
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جسٹس بابر کیخلاف مہم کیس؛ وزارت دفاع کی رپورٹ مسترد، دوبارہ جمع کرانے کا حکمجسٹس بابر کے خلاف مہم کا آغاز کرنے والے لوگوں کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم
مزید پڑھ »
عمران خان نیب ترامیم کیس میں وڈیو لنک پر سپریم کورٹ میں پیشچیف جسٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب ترامیم کیخلاف کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظورہائی کورٹ کا عمران خان کو ایک ملین روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم
مزید پڑھ »
ٹی20 ورلڈکپ؛ محمد عامر نے ہربھجن کے ریکارڈ پر نظریں جمالیںفاسٹ بولر کے پاس امریکا کیخلاف میچ میں ریکارڈ برابر کرنے کا موقع
مزید پڑھ »
کراچی: ناظم آباد میں بچے کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین، شہری بچے کا ماموں نکلاتحقیقات میں مشتعل افراد کی جانب سے شہری پر بچے کے اغوا کا الزام غلط ثابت ہوا، جس شہری پر بچے کے اغواکا الزام لگایا گیا وہ بچے کا ماموں ہے: پولیس
مزید پڑھ »
قومی خزانے کو ٹیکس فراڈ سے اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والوں کا نیٹ ورک پکڑا ...اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی خزانے کو ٹیکس فراڈ سے اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والوں کا نیٹ ورک پکڑا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو 22 ارب روپے سے زائد کا سیلز ٹیکس فراڈ پکڑ لیا ،2 کمپنیوں نے جعلی یونٹس اور جعلی انوائسز کےذریعے اربوں روپے کا فراڈ کیا انٹیلی جنس...
مزید پڑھ »