نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ NZvIND ODISeries
مونٹ مونگنوئی: نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں تین صفرسے کلین سوئپ فتح حاصل کرلی۔ سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان کیویز نے ویرات کوہلی الیون کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ بھارت کا دوسوستانوے رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا۔
مونٹ مونگنوئی میں تیسرے ون ڈے کاٹاس جیت کرمیزبان کیویزکپتان کین ولیمسن نے اپنے بولرز کو پہلے صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا۔ بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دوسوچھیانوے رنز اسکور کیے۔ لوکیش راہول ایک سو بارہ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ سریاش ایئرنے باسٹھ، منیش پانڈے نے بیالیس اور اوپنر پرتھوی شانے چالیس رنز بنائے۔کپتان ویرات کوہلی صرف نو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ نیوزی لینڈ کے ہمیش بینٹ نے چارکھلاڑی آؤٹ...
دوسوستانوے رنز ہدف کو اوپنرز مارٹن گپٹل اور ہنری نکلزنے ایک سو چھ رنز کی شراکت سے آسان بنا دیا۔ گپٹل چھیاسٹھ اورنکلز اسی رنز بنا کر پویلین لوٹے۔کپتان ولیمسن نے بائیس، ٹوم لیتھم نے بتیس اور راس ٹیلر نے بائیس رنز بنائے۔گرانڈ ہوم نے اٹھائیس گیندوں پر ناقابل شکست اٹھاون رنز چھ چوکوں اور تین چھکوں سے سجائے۔ نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹیں کھوکر تین سو رنز بنا لیے اور پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کرلی اور سیریز میں تین صفرسے کلین سوئپ کامیابی حاصل کی۔ ہنری نکلز کومیچ اور راس ٹیلرکوسیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »
نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو وائٹ واش کر دیاماؤنٹ ماؤنگانوئی: نیوزی لینڈ بھارت کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر کے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ہزیمت کا بدلہ چکا دیا۔ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھی بلند حوصلہ کیوی ٹیم نے بھارت کو پچھاڑ دیا، میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹ

مہنگائی کے خلاف (ن) لیگی اراکین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج | Abb Takk News
مزید پڑھ »