نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
ہملٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
سیڈن پارک ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے۔ شریاس ائیر نے 107 گیندوں پر 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 103 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لوکیش راہول 88، پرتھوی شا 20، مایانک اگروال 32، ویرات کوہلی 51 اور کیدر جادھیو 26 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
نیوزی لینڈ نے کی جانب سے ٹم ساؤتھی سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں85 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کولن ڈی گرینڈہوم اور ایش سودھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ ہدف راس ٹیلر کی عمدہ سنچری کی بدولت 48.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
راس ٹیلر نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 84 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے جبکہ مارٹن گپٹل نے 32، ہینری نکولس نے 78، ٹام بلنڈل نے 9، ٹام لاتھم نے 69، جیمی نیشام نے 9، کولن ڈی گرینڈہوم نے 1 اور مچل سینٹنر نے 12 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 84 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد شامی اور شردل ٹھاکر نے ایک، ایک وکٹ حاصل...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ریکارڈ بنا ڈالاہیملٹن: نیوزی لینڈ نے بھارت کا 348 رنز کا بڑا ہدف حاصل کر کے نیا ریکارڈ بنا ڈالا، سنچری میکر راس ٹیلر کی 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 347 رنز کا پہاڑ ج
مزید پڑھ »
انڈر 19 ورلڈکپ سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو دس وکٹوں سے ہرا دیالاہور: (ویب ڈیسک) انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو دس وکٹوں سے ہرا دیا۔
مزید پڑھ »
انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل، بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دیجوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 173 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصا
مزید پڑھ »
نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ریکارڈ بنا ڈالاہیملٹن: نیوزی لینڈ نے بھارت کا 348 رنز کا بڑا ہدف حاصل کر کے نیا ریکارڈ بنا ڈالا، سنچری میکر راس ٹیلر کی 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 347 رنز کا پہاڑ ج
مزید پڑھ »
انڈرنائنٹین ورلڈکپ سیمی فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکستپاکستان کو سیمی فائنل میں عبرتناک شکست۔۔۔ تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates INDvsPAK U19CWC
مزید پڑھ »