مقتول نشے کا عادی اور علاقے میں بری صحبت کے حوالے سے بھی مشہور تھا، پولیس
نیو کراچی میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی اور ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرنے کے بعد لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی۔
ایس ایچ او بلال کالونی وقار قیصر نے بتایا کہ مقتول کی لاش اس کی رہائش گاہ نیو کراچی سیکٹر فائیو ای سے ملی تھی جبکہ مقتول کی شناخت 55 سالہ ریحان احمد خان کے نام سے کی گئی جو گھر پر اکیلا ہی رہائش پذیر تھا۔ انھوں نے بتایا کہ اہل محلہ سے ابتدائی معلومات میں پولیس کو پتا چلا ہے مقتول نشے کا عادی اور علاقے میں بری صحبت کے حوالے سے بھی مشہور تھا اور اس کے گھر پر نشہ کرنے والے اوباش افراد کا بھی آنا جانا رہتا تھا، تاہم شبہ ہے کہ قتل کی واردات نشے کرنے کے دوران کسی جھگڑے یا لین دین کا شاخسانہ ہو سکتی ہے۔
پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے جبکہ مقتول کی ہلاکت گلا گھوٹنے کی وجہ سے بتائی جارہی ہے تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے میں رکھوا دی ہے ۔Nov 11, 2024 03:16 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی سائٹ ایریا قبرستان سے صندوق میں بند خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمدصندق کھلنے پر اس میں موجود خاتون کی لاش کے منہ پر بھی ٹیپ لگا ہوا تھا جبکہ ہاتھ اور ٹانگیں بھی ٹیپ سے باندھی گئیں تھیں
مزید پڑھ »
’سنوارنے ہمارا گھر معزز اور قابل فخر بنا دیا‘، مکان مالک نے گھر کی پرانی تصاویر جاری کردیںاسرائیل کی جانب سے جاری مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخموں سے چور سنوار ایک گھر میں صوفے پر بیٹھے ہیں اور الٹے ہاتھ سے ڈرون پر چھڑی پھینکتے ہیں
مزید پڑھ »
لندن: 10 سالہ سارہ شریف کے والد نے بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیاگزشتہ برس 10 اگست کو سارہ شریف کی لاش ووکنگ میں اس کے گھر سے ملی تھی
مزید پڑھ »
کراچی میں فٹبال کوچ کی گولی لگی لاش ملیمقتول 3 بچوں کا باپ تھا
مزید پڑھ »
کراچی؛ ڈیفنس میں واقع ورکشاپ میں کھڑی گاڑی سے خاتون کی لاش برآمدگاڑی سے ایک شخص بیہوشی کی حالت میں ملا ہے جو متوفیہ خاتون کا بہنوئی ہے
مزید پڑھ »
امریکی صدارتی الیکشن؛ ووٹنگ کا عمل جاری؛ پہلا نتیجہ بھی آگیانیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ووٹنگ عمل رات گئے شروع ہوجاتا ہے
مزید پڑھ »