گزشتہ برس 10 اگست کو سارہ شریف کی لاش ووکنگ میں اس کے گھر سے ملی تھی
لندن میں قتل ہونے والی 10 سالہ سارہ شریف کے والد عرفان شریف نے بیٹی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی۔سارہ شریف کے والد عرفان شریف، سوتیلی والدہ بینش بتول اور چچا فیصل ملک نے قتل سے انکار کیا تھا۔
برطانوی پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مارک چیپ مین کا کہنا تھا کہ تینوں افراد سارہ کی لاش ملنے سے چند گھنٹے قبل پاکستان روانہ ہوگئے تھے، سارہ سے متعلق اطلاع پاکستان سے اس کے والد نے ایمرجنسی نمبر پر دی تھی۔برطانیہ کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا گیا تھا۔ ایک ماہ بعد برطانیہ واپس آنے پر تینوں کو جہاز سے ہی حراست میں لےلیا گیا تھا۔
مارک چیپ مین کا کہنا تھا کہ سارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جسم پر پرانے زخم کے نشان تھے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پولیس تفتیش کی نوعیت تبدیل ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت میں جرح کے دوران عرفان شریف نےکہا کہ سارہ میری وجہ سے جاں بحق ہوئی۔ عرفان شریف نے اعتراف کیا اس نے پاکستان سے فون پر جو کہا اور نوٹ میں جو کچھ لکھا اس کے ایک ایک لفظ کو تسلیم کرتا ہوں۔
خیال رہےکہ پاکستان فرار ہونے بعد عرفان نے سرے پولیس کو فون کرکے بتایا تھا کہ اس نے شرارت کرنے پر اپنی بیٹی کو بہت زیادہ مارا تھا جس کے باعث وہ انتقال کرگئی۔ اس سے قبل عرفان نے اپنی بیوی اور سارہ کی سوتیلی والدہ بتول کو اپنی بیٹی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی تھی۔تینوں مطلوب افراد سارہ کی لاش ملنے سے چند گھنٹے قبل پاکستان روانہ ہوگئے تھے: پولیسلاش ملنے سے ایک دن قبل تینوں نامزد افراد پاکستان فرار ہوئے اور عرفان نے اسلام آباد پہنچ کربچی کی اطلاع ایمرجنسی نمبرپر دی: سرے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سارہ شریف قتل کیس: سوتیلی ماں ہی ’اصل ولن‘ تھیں، پاکستانی نژاد والد کا عدالت میں بیانبرطانیہ میں اپنی 10 سالہ بیٹی سارہ شریف کے قتل کے الزام میں گرفتار پاکستانی نژاد والد نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے اپنی بیٹی کی جان بچانے اور ایمبولنس منگوانے پوری کوشش کی تھی لیکن انھیں بتایا گیا کہ ’چھوڑ دو، وہ مر چکی ہے۔‘
مزید پڑھ »
خواب میں گفتگو ممکن! سائنس دانوں کا بڑا دعویٰسائنسدانوں نے دو لوگوں کے دوران خواب ایک دوسرے سے گفتگو کرنے کا تجربہ کرلیا
مزید پڑھ »
بھارتی فوج اپنے ہی شہریوں پر پَل پڑی؛ 4 افراد کو بھون ڈالابھارت کی سیکیورٹی فورسز نے ریاست مہاراشٹرا کے ضلع گڈچرولی کا محاصرہ کرلیا
مزید پڑھ »
کراچی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد، شوہر گرفتارملزم نے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، پولیس
مزید پڑھ »
حزب اللہ کا ڈرون نیتن یاہو کے بیڈروم تک پہنچ گیا، اسرائیل نے اعتراف کرلیااسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے ڈرون سے اسرائیل کے شہر قیصریہ میں واقع نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نقصان پہنچا
مزید پڑھ »
امریکی شہری نے بال کٹوانے پر گل فرینڈ کی جان لے لیپنسلوینیا میں بینجمن گوئل نامی شخص کو پولیس نے گرل فرینڈ کے قتل کے جرم میں گرفتار کرلیا
مزید پڑھ »