کراچی سائٹ ایریا قبرستان سے صندوق میں بند خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد

Latest خبریں

کراچی سائٹ ایریا قبرستان سے صندوق میں بند خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 53%

صندق کھلنے پر اس میں موجود خاتون کی لاش کے منہ پر بھی ٹیپ لگا ہوا تھا جبکہ ہاتھ اور ٹانگیں بھی ٹیپ سے باندھی گئیں تھیں

سائٹ ایریا میٹروول شہید قبرستان سے صندوق میں بند خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی چادر لپٹی ہوئی لاش ملی جس کے منہ پر بھی ٹیپ لگا ہوا تھا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کر لیے بعدازاں پولیس نے مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ صندوق کھلنے پر اس میں موجود خاتون کی لاش کے منہ پر ٹیپ لگا ہوا تھا جبکہ مقتولہ کے ہاتھ اور ٹانگیں بھی ٹیپ کی مدد سے باندھی گئیں تھیں۔

ایس ایچ او سائٹ ایریا چوہدری جاوید اختر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر خاتون کو کسی اور علاقے میں قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو صندوق میں بند کر کے قبرستان میں ٹھکانے لگانے کے لیے لایا گیا تھا جس میں ملزمان کامیاب نہیں ہو سکے، فوری طور پر مقتولہ کی شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 40 سے 45 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

صندوق میں ملنے والی لاش کے واقعہ کے شواہد حاصل کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے، پولیس تلاش ایپ کی مدد سے مقتولہ کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے جبکہ وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

انڈونیشیا کے ساحل پر ڈوبنے والی امریکی غوطہ خور کی لاش شارک کے پیٹ سے مل گئیانڈونیشیا کے ساحل پر ڈوبنے والی امریکی غوطہ خور کی لاش شارک کے پیٹ سے مل گئیامریکی خاتون کی لاش قابل شناخت تھی اور امریکی سفارت خانے نے ان کی انگلیوں کے نشان سے بھی لاش کی شناخت کی تصدیق کی۔
مزید پڑھ »

’سنوارنے ہمارا گھر معزز اور قابل فخر بنا دیا‘، مکان مالک نے گھر کی پرانی تصاویر جاری کردیں’سنوارنے ہمارا گھر معزز اور قابل فخر بنا دیا‘، مکان مالک نے گھر کی پرانی تصاویر جاری کردیںاسرائیل کی جانب سے جاری مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخموں سے چور سنوار ایک گھر میں صوفے پر بیٹھے ہیں اور الٹے ہاتھ سے ڈرون پر چھڑی پھینکتے ہیں
مزید پڑھ »

سابق بھارتی کرکٹر کی والدہ کی فلیٹ سے گلا کٹی لاش برآمدسابق بھارتی کرکٹر کی والدہ کی فلیٹ سے گلا کٹی لاش برآمدفاسٹ میڈیم بولر نے فلموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری بھی کی
مزید پڑھ »

قاتلانہ حملہ؟ ٹرمپ کے جلسے سے مسلح شخص گرفتار، جعلی پاسپورٹس برآمدقاتلانہ حملہ؟ ٹرمپ کے جلسے سے مسلح شخص گرفتار، جعلی پاسپورٹس برآمدملزم کی جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی سے متعدد جعلی پاسپورٹس اور لائسنس بھی برآمد ہوئے
مزید پڑھ »

دوران پرواز پائلٹ کو ہارٹ اٹیک کا سامنا ہونے پر ایک خاتون نے طیارے کو کامیابی سے اتار لیادوران پرواز پائلٹ کو ہارٹ اٹیک کا سامنا ہونے پر ایک خاتون نے طیارے کو کامیابی سے اتار لیاامریکا میں ایک عام خاتون نے ایسی صورتحال میں طیارے کو کامیابی سے اتار لیا۔
مزید پڑھ »

ویڈیو: خاتون کے اوپر پانی کی ٹنکی آگری، پھر کیا ہوا؟ویڈیو: خاتون کے اوپر پانی کی ٹنکی آگری، پھر کیا ہوا؟ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون گھر کی جانب لوٹ رہی ہوتی ہیں کہ کسی گھر کی چھت سے ان پر پلاسٹک کی ٹینکی آگرتی ہے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-25 15:08:42