نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار، ٹرانسمیشن اور پیداواری کمپنیوں پر جرمانوں کی تفصیلات ظاہر کردیں
نیپرا کی جانب سے بجلی کمپنیوں کو اب تک کیے گئے جرمانوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو اب تک 1 ارب 95 کروڑ 45 لاکھ روپے کے جرمانے کیے، کے الیکٹرک پر 2015ء سے اب تک 32 کروڑ 35 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر مجموعی طور پر 1 ارب 14 کروڑ 90 لاکھ جرمانہ ہوا، بجلی کی ٹرانسمیشن کمپنیوں کو مجموعی طور پر 5 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ ہوا، بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو مجموعی طور پر 74 کروڑ 95 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر 5 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔
نیپرا کے مطابق 2022-23 میں مہلک حادثات کے باعث کیسکو کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے جرمانہ ہوا،ملتان الیکٹرک سپلائی کو 2020 سے 2023 تک 4 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، آئیسکو کو 2017 سے ابتک 10 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے، فیسکو کو 2017 سے ابتک مجموعی طور پر 5 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوا، حیسکو کمپنی کو 2017 سے لے کر ابتک 15 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔
جرمانوں کی تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کو رواں مالی سال 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کا جرمانہ ہوا، این ٹی ڈی سی کو 2016 سے گزشتہ مالی سال تک 4 کروڑ 60 لاکھ جرمانہ ہوا، پیداواری کمپنی جینکو ون کو 2018 سے 2020 تک ایک کروڑ 10 لاکھ جرمانہ ہوا، جینکو 2 کو 25 کروڑ ، جینکو 3 کو 3 کروڑ 55 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔Nov 06, 2024 12:57 PM190 ملین پاؤنڈز کیس : عمران اور بشریٰ بی بی کا 342 کا بیان ریکارڈ ہوگا، 79 سوالات پوچھ لیے گئےخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈمالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 10 ارب 88 کروڑ ڈالر کے ساتھ برآمدات میں 13.45 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا: ادارہ شماریات
مزید پڑھ »
فشریز سے متعلق پہلی پاکستان۔ چین B2B سرمایہ کاری میٹنگپاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان 64 ملین ڈالر کے 11مفاہمتی یادداشتوں اور ایک معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہوا
مزید پڑھ »
کے الیکٹرک صارفین کو 247 ملین روپے واپس کرنے کو تیار، ماجرا کیا ہے؟نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر نظرثانی کے لیے 31 اکتوبر کو عوامی سماعت مقرر کی ہے
مزید پڑھ »
کے الیکٹرک نے کرنٹ لگنے سے ہلاک متعدد افراد کو چور، نشے کا عادی اور ذہنی مریض قرار دیدیاکے الیکٹرک نے سروس ایریا میں 33 شہریوں کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت کے معاملے پر اموات کی وجوہات کی تفصیلات نیپرا کو جمع کرادیں
مزید پڑھ »
صارفین نے نیپرا کو ربڑ اسٹیمپ قرار دے دیا، کے الیکٹرک کو نوازنے کا الزامنیپرا نے ربڑ اسٹیمپ ہونے اور کے الیکٹرک کو نوازنے کا الزام مسترد کردیا
مزید پڑھ »
ملتان ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، پاکستانی اسپنرز کا جادو چل گیا، 78 پر آدھی انگلش ٹیم باہرپاکستان کے پہلی اننگز کے 366 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75 رنز کے خسارے کے ساتھ 291 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی
مزید پڑھ »