نظرثانی کی درخواست دائر کریں گے، حکومت کے ساتھ سیاسی جماعتیں اور متاثرہ ارکان بھی جائیں گے، حنیف عباسی کی پریس کانفرنس
ن لیگ کا مخصوص نشستوں کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلانکراچی؛ قبرستان سے بوری بند ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئیاب کیا فائدہ حکومت میں آنے کا! اسٹیبلشمنٹ نئے الیکشن کرائے، عمران خانسندھ حکومت کا محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں، عمارتیں ایک ماہ میں خالی کروانے کا فیصلہاسکوئیڈ مچھلی کی نئی نسل دریافتراول پنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ اس مقدمے میں پی ٹی آئی تو فریق ہی نہیں تھی اسے بلاوجہ ریلیف دے دیا گیا، کب تک آئیں کی ایسی تشریح...
حنیف عباسی نے کہا کہ 39 ارکان کو تحریک انصاف امیدوار قرار دینا غیر قانونی فیصلہ ہے، سپریم کورٹ کے اس مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کریں گے، حکومت کے ساتھ سیاسی جماعتیں اور متاثرہ ارکان بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ججز گڈ ٹو سی کہہ کر ان کا غصہ ٹھنڈا کرتے ہیں، لاڈلے کو جیل میں دیسی انڈے اور دیسی مرغی میسر ہے، نواز شریف کو سکس بائی سکس کے سیل میں رکھا گیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج بھی ہوں گے قانونی جنگ بھی لڑیں گے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ اس فیصلے سے مسلم لیگ ن کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ یہ آپ نے کیا کیا ہے کیا ہم پارلیمنٹ کو تالے لگا دیں؟ آئین کے دائرے میں رہنے کی بات کرنے والے نے آئین کے ساتھ کیا کیا، پی ٹی آئی تو اس کیس میں کسی جگہ فریق ہی نہیں ہے یہاں تو آئین اور قانون کو موم کی ناک کی بنا کر موڑ دیا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائےگا، کاز لسٹ جاریچیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ مخصوص نشستوں کا مختصر حکم نامہ سنائیں گے۔
مزید پڑھ »
سنی اتحاد کونسل میں غیرمسلم ممبر نہیں بن سکتا، مخصوص نشستوں کی اہل نہیں: الیکشن کمیشن کا جواب جمعمخصوص نشستیں نہ دینے کے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کوئی سقم نہیں، مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے: الیکشن کمیشن
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ؛ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ محفوظمتناسب نمائندگی کے حساب سے تو سنی اتحاد کونسل کو زیرو نشست ملنی چاہئیں، چیف جسٹس
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ؛ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گاچیف جسٹس کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، کیس کے فیصلے پر غور
مزید پڑھ »
وزیراعظم شہبازشریف کو جب مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بتایا گیا تو وہ ...اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیاہے کہ جب سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو دلچسپ صورتحال تھی ، وزیراعظم شہبازشریف ایوان صدر میں آذربائیجان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہران میں شریک تھے ، جہاں پر کابینہ کے وزراء بھی موجود تھے ،وہیں پر اب سے کوئی پندرہ بیس منٹ قبل سارے ظہرانے کی میز پر بیٹھے ہوئے تھے ، جب انہیں یہ خبر پتا...
مزید پڑھ »
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ؛ پی ٹی آئی کو پنجاب میں مزید ...لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کو مزید 27نشتیں ملنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ممبران پر مشتمل ہے جس میں 297اراکین جنرل نشستوں پر منتخب ہوتے ہیں۔ خواتین کی مجموعی طور پر 66 مخصوص جبکہ اقلیتی 8 نشتیں ہیں۔ تحریک انصاف کے پنجاب...
مزید پڑھ »